خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 51
51 پس تم جلد سے جلد وصیتیں کرو تا کہ جلد سے جلد نظام نو کی تعمیر ہو اور وہ مبارک دن آجائے جبکہ چاروں طرف اسلام اور احمدیت کا جھنڈا لہرانے لگے۔اس کے ساتھ ہی میں ان سب دوستوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔جنہیں وصیت کرنے کی توفیق حاصل ہوئی اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو بھی جو ابھی تک اس نظام میں شامل نہیں ہوئے۔توفیق دے کہ وہ بھی اس میں حصہ لے کر دینی ود نیوی برکات سے مالا مال ہو سکیں اور دنیا اس نظام سے ایسے رنگ میں فائدہ اٹھائے کہ آخر ا سے یہ تسلیم کرنا پڑے کہ قادیان کی وہ بستی جسے کو ردہ کہا جاتا تھا۔جسے جہالت کی بستی کہا جاتا تھا۔اس میں سے وہ نور نکلا جس نے ساری دنیا کی تاریکیوں کو دور کر دیا۔جس نے ساری دنیا کی جہالت کو دور کر دیا۔جس نے ساری دنیا کے دکھوں اور دردوں کو دور کر دیا جس نے ہرا میر اور غریب ، ہر چھوٹے اور بڑے کو محبت اور پیار اور الفت با ہمی سے رہنے کی توفیق عطا فرما دی۔نظام نو۔انوار العلوم جلد 16 صفحہ 599-602 ) جماعت امریکہ کو نظام وصیت میں شمولیت کی تحریک: حضرت مصلح موعودؓ نے 1955ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدیوں کے نام انگریزی میں ایک اہم پیغام ارسال فرمایا جس میں حضور نے نظام وصیت کے عظیم الشان مقصد پر روشنی ڈالی اور اسے امریکہ میں بھی جاری کرنے کی پر زور تحریک فرمائی۔میرے عزیز امریکن بھائیو! جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہوگا کہ حضرت مسیح موعود نے اپنی وفات سے دو سال قبل وصیت کے طور پر ضروری ہدایات اس دستاویز کی شکل میں شائع فرما دی تھیں جو الوصیت کے نام سے موسوم ہے۔یہ دستاویز بہت اہم ہے ہر احمدی کو چاہئے کہ وہ اس کا ضرور مطالعہ کرے۔مجھے یقین ہے کہ اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ میں سے ہر ایک میں یہ شدید خواہش ہو گی کہ وہ بھی اس عظیم الشان تحریک میں جو اس میں بیان کی گئی ہے اور جو اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے نہایت درجہ اہمیت کی حامل ہے شامل ہونے کی سعادت حاصل کرے۔الوصیت کے منشاء کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جماعت احمد یہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کسی مرکزی علاقے میں ایک موزوں قطعہ زمین خریدنے کا انتظام کرے گی۔یہ قطعہ زمین قبرستان کے طور پر ان لوگوں کے لئے