خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 52 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 52

52 مخصوص ہوگا جو الوصیت میں بیان کردہ شرائط اور ان قواعد کے مطابق جو امام جماعت احمدیہ اور صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کی طرف سے نافذ ہوں۔وصیت کریں گے۔مجھے یقین ہے کہ ریاست ہائے متحدہ میں ایک دفعہ جاری ہونے کے بعد یہ سکیم انشاء اللہ تقویت حاصل کرے گی۔اور رفتہ رفتہ تمہارے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ہم وطن اس میں شامل ہو جائیں گے اور اس طرح ان لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا جو اپنی مساعی اور آمد نیوں اور جائیدادوں کا ایک معقول۔الوصیت کے اغراض و مقاصد کے لئے وقف کریں گے۔جوں جوں ایسے مخلص اور فدائی احمدیوں کی تعداد بڑھے گی۔اس امر کی ضرورت محسوس ہوگی کہ ملک کے مختلف حصوں میں ایسے قبرستان قائم کئے جائیں۔چنانچہ حسب ضرورت مختلف اوقات میں ایسے قبرستانوں کا قیام عمل میں آتا رہے گا۔جیسا کہ ”الوصیت میں بیان کیا گیا ہے وصیت کی اس سکیم کے فوائد اور رنگ میں بھی ظاہر ہوں گے۔اور بالآخر یہ انسانیت کے کمزور طبقوں کو اٹھانے اور انسانی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو ترقی دینے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔کوئی نظام بھی جس کی بنیاد جبر و اکراہ پر ہو اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔الوصیت میں جو سکیم پیش کی گئی خالصۂ طوعی اور رضا کارانہ اور خدمت اسلام کے ایک اجر کا درجہ رکھتی ہے اس لحاظ سے جو اخلاقی اور روحانی فوائد اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہوں گے تمام دوسرے نظام ان سے محروم ہیں۔رفتہ رفتہ ایک ملک کے بعد دوسرا ملک اس تحریک کو اپنانے کے لئے آگے آتا رہے گا اور اس طرح ان لوگوں کی طرف سے جو اس سکیم کے ذریعہ روحانی، اخلاقی اور مادی فوائد سے متمتع ہوں گے۔دنیا میں خدا کا نام بلند ہوتا رہے گا۔اس تحریک پر پاکستان اور ہندوستان میں پہلے سے عمل ہو رہا ہے۔میری خواہش ہے اور میں اس کے لئے دعا بھی کرتا ہوں کہ تحریک کو اپنانے والے ممالک میں سے امریکہ تیسرا ملک ثابت ہو۔اور اس طرح وہ وسیع سے وسیع تر پیمانے پر انسانیت کی فلاح و بہود اور اس کی ترقی کی بنیادیں استوار کرنے میں حصہ لے آمین۔(الفضل 9 فروری 1956ء) سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے یہ خصوصی پیغام چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر انچارج امریکہ مشن کو