خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 426 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 426

426 اور فنڈ کا قیام اپنی طرف سے ایک ہزار پونڈ کی رقم کا وعدہ فرما کر کیا۔چنانچہ خلافت رابعہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو 13065 نئی مساجد تعمیر کرنے کی توفیق دی نیز ہزاروں وہ بھی ہیں جو مقتدیوں سمیت جماعت کو ملیں۔حضور کی تحریک توسیع مساجد کے تحت سینکڑوں مساجد کی از سر نو تعمیر ہوئی اور اضافے کئے گئے۔امریکہ اورکینیڈا کے علاوہ براعظم یورپ میں بیسیوں مساجد تعمیر ہوئیں۔100 مساجد سیکیم 1989ء میں حضور نے جرمنی میں 100 مساجد بنانے کی تحریک فرمائی۔22 مئی 1997 ء کو حضرت سیدہ مہر آپا حرم حضرت مصلح موعودؓ کی وفات ہوئی۔23 مئی کو حضور نے سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ جرمنی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت مہر آپا کی طرف سے جرمنی کی 100 مساجد سکیم میں 3 لاکھ ( بعد میں بڑھا کر 5 لاکھ کر دیا ) جرمن مارک پیش کئے جائیں گے نیز اپنی طرف سے 50 ہزار مارک ( بعد میں ڈیڑھ لاکھ مارک) دینے کا اعلان فرمایا۔چنانچہ اس سکیم کے تحت 25 نومبر 1998ء کو پہلی مسجد کا سنگ بنیا درکھا اور 9 جنوری 2000ء کو اس کا افتتاح فرمایا۔بعد ازاں حضور نے کئی افریقن ممالک کو بھی سو مساجد تعمیر کرنے کی سکیم عطا کی۔چنانچہ کئی ممالک میں اس پر کام جاری ہے۔کینیا میں اس سکیم کے تحت خلافت رابعہ میں 70 مساجد اور تنزانیہ میں 33 سے زائد مساجد تعمیر ہوئیں۔کئی ممالک ایسے ہیں جہاں پہلی دفعہ بیت تعمیر کی گئی۔مثلاً جزائر طوالو کی پہلی مسجد 1992ء میں مکمل ہوئی۔مسجد بیت الفتوح حضور نے برطانیہ کی نئی اور وسیع مسجد کے لئے 24 فروری 1995ء کو 5 ملین پاؤنڈ کی تحریک فرمائی۔28 مارچ 1999ء کو حضور نے بیت الفتوح کی مجوزہ جگہ پر نماز عید الاضحیٰ پڑھائی اور اسی سال 19 اکتوبر کو حضور نے بیت الفتوح کا سنگ بنیا د رکھا۔