خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 427
427 16 فروری 2001ء کو حضور نے اس مسجد کے لئے مزید 5 ملین پاؤنڈ کی تحریک فرمائی۔سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 3 اکتوبر 2003 ء کو اس کا افتتاح فرمایا۔جہاں ایک وقت میں دس ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں اور یہ مغربی یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔احمد یہ مسجد واشنگٹن کی تحریک حضرت خلیفہ المسیح الرائع نے اپنے خطبہ جمعہ بمقام لاس اینجلس امریکہ فرمودہ 7 جولائی 1989ء میں واشنگٹن میں مرکزی مسجد کی تعمیر میں احباب جماعت کو حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔اس سلسلہ میں حضور نے لجنہ نیویارک کی طرف سے پیش کیا جانے والا تمیں ہزار ڈالرز کا چیک اور ڈاکٹر حمید الرحمن صاحب کی طرف سے پیش کیا جانے والا پچاس ہزار ڈالرز کا چیک بھی اس مسجد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا اور فرمایا جو بلی کے اس سال میں امریکہ نے جو روپیہ مجھے دیا وہ اس مسجد کے لئے ہی دے دوں گا۔لیکن اس کے علاوہ عمومی تحریک کی ضرورت ہے کیونکہ پچیس لاکھ ڈالرز کے اخراجات کا اندازہ ہے۔اگر جماعت امریکہ اس سال کو مسجد واشنگٹن کا سال منائے تو جتنی رقم اکٹھی ہو جائے وہ ابتدائی ضروریات کے لئے پوری ہو جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ میں تمام دنیا کی جماعتوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی واشنگٹن کی بیت الذکر میں حصہ ڈالیں۔(الفضل 19 اگست 1989ء) الحمد للہ کہ بیت الرحمن کے نام سے ایک خوبصورت بیت الذکر میری لینڈ میں تعمیر ہو چکی ہے جو جماعت امریکہ کی مرکزی مسجد کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔قطب شمالی کی پہلی مسجد حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 8 /اکتوبر 1993 ء میں فرمایا کہ: جماعت احمدیہ ناروے کے متعلق یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے نارتھ کیپ میں مسجد بنانے کی حامی بھری تھی اور ان کے سپر د میں نے یہ کام کیا تھا کہ چندوں کی اپیل سے پہلے وہاں زمین لیں اور جماعت قائم کریں پھر ساری دنیا سے چندوں کی اپیل کی جائے گی اور آپ کی جو کمی ہے وہ پوری ہو جائے گی۔خوشخبری یہ ہے کہ ایک ایکڑ جگہ بیت الذکر کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔دوسرا کام کرنے