خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 425 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 425

425 خصوصی تحریک اور کلاسز 1988ء میں مباہلہ کے چینج کے بعد حضور نے 17 جون 1988ء کو ایک رویا کی بناء پر قیام عبادت کی طرف خصوصیت سے توجہ دلائی۔2 سال بعد 1990ء میں حضور نے سورۃ فاتحہ کی روشنی میں خطبات کا طویل سلسلہ شروع کیا۔جو ذوق عبادت اور آداب دعا کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔حضور نے بچوں کی اردو کلاس میں بھی تدریس نماز کے دلنشیں اور سلیس اسباق شروع کئے اور بڑوں کو بھی ان سے استفادہ کی ہدایت فرمائی۔جمعہ پڑھنے کی تحریک (خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء) یکم جنوری 1988ء کو حضور نے یورپین ممالک کے احمدیوں کو جمعہ پڑھنے کی خاص تحریک فرمائی خواہ نوکری سے چھٹی لینی پڑے یا استعفیٰ دینا پڑے۔ایک اور موقعہ پر حضور نے فرمایا کہ ہر تیسرا جمعہ ہر قیمت پر پڑھنا چاہئے۔چنانچہ بیسیوں لوگوں نے نوکریوں کی قربانی دے کر بھی اس تحریک پر لبیک کہا مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے بہتر رزق کے سامان پیدا کر دیئے۔تعمیر مساجد پاکستان اور دیگر ممالک میں مخالفین نے احمد یہ مساجد کے انہدام کا سلسلہ شروع کیا۔پاکستان میں خلافت رابعہ میں 20 کے قریب مساجد شہید کی گئیں۔اسی طرح اگست 1987ء میں بیت النور ہالینڈ کو بعض شریر اور شر پسند عناصر نے نقصان پہنچایا اور عمارت وغیرہ کو جلانے کی کوشش کی اور قیمتی دستاویزات اور اشیاء ضائع کر دیں۔اس واقعہ کا ذکر کر کے حضور نے 21 اگست 1987 ء کے خطبہ جمعہ میں ہالینڈ کی مسجد نور کو دس گنا بڑا بنانے کا اعلان کیا اور 18 ستمبر 1987ء کے خطبہ جمعہ میں منہدم شدہ مساجد کی مرمت اور از سر نو تعمیر کے لئے فنڈ کی تحریک کی