خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 409 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 409

409 حضور نے 23 جون 1967ء کے خطبہ جمعہ میں بد رسوم کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔میں ہراحمدی کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اور جماعت احمدیہ میں اس پاکیزگی کو قائم کرنے کیلئے جس پاکیزگی کے قیام کیلئے محمد رسول اللہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے ہر بدعت اور بدرسم کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ اس جہاد میں شریک ہوں گے“۔(الفضل 2 جولائی 1967ء) حضور نے اس سلسلہ میں متعدد خطبات دیئے جن میں آپ نے بد رسوم اور ان کے اثرات کو بیان کر کے احباب کو ان سے کلیۂ اجتناب کی تلقین فرمائی اور ان بد رسوم کو چھوڑ دینے کے نتیجہ میں جو فوائد حاصل ہوئے ہیں ان سے جماعت کو آگاہ فرمایا اور سلسلہ کے مربیان اور امراء اضلاع اور پریذیڈنٹ صاحبان کی ذمہ داری قرار دی کہ وہ بدر سوم کو ختم کرنے کا انتظام کریں۔نیز فرمایا کہ اگر کوئی فردان رسوم کو چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہو تو امراء اضلاع مجھے اطلاع دیں تا کہ میں اس کا مناسب انتظام کروں۔اس سلسلہ میں حضور نے مزید فرمایا:۔میں ہر گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر اور ہر گھرانہ کو مخاطب کر کے بد رسوم کے خلاف جہاد کا اعلان کرتا ہوں اور جو احمدی گھرانہ بھی آج کے بعد ان چیزوں سے پر ہیز نہیں کرے گا اور ہماری اصلاحی کوشش کے باوجود اصلاح کی طرف متوجہ نہیں ہو گا وہ یہ یادر کھے کہ خدا اور اس کے رسول اور اس کی جماعت کو اس کی کچھ پرواہ نہیں ہے۔66 فولڈر شائع کرنے کی تحریک (خطبات ناصر جلد اول ص 762 ) 1978ء میں جب حضور یورپ تشریف لے گئے تو آپ نے جماعت احمدیہ کے تعارف اس کے مقاصد اور اس کے کاموں پر مشتمل فولڈر مختلف زبانوں میں شائع کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے اس امر کی خواہش فرمائی کہ ہر شخص کو اس کی زبان میں فولڈر ملنا چاہئے۔مثلاً ایک سپینش جب جاپان کی سیاحت کے لئے آئے تو جاپان میں اس کو سپینش زبان میں فولڈر ملنا چاہیئے اس طرح ہم ایک ملک کے لوگوں کو مختلف ملکوں میں ان کی زبان میں فولڈر دے سکتے ہیں۔حضور کی اس تحریک پر لبیک کہتے