خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 408
408 ہیں تب بھی ہر قسم کے انگریزی دان افراد خواہ وہ ڈاکٹر ہوں انجینئر ہوں ، ٹیچر ہوں، پروفیسر ہوں ، وغیرہ وغیرہ اپنے آپ کو پیش کریں لیکن شرط یہی ہے کہ وہ لوگ اس گروہ سے تعلق رکھنے والے ہوں جن کی زندگیاں اسلامی تعلیم اور قرآن کریم کے مطالعہ میں گزری ہیں اور جو دوسروں سے تبادلہ خیالات کرتے رہے ہیں۔خطبات ناصر جلد 5 ص 397,396 ) | گریجوایٹ کو وقف کرنے کی تحریک 1975ء میں حضور نے اشاعت اسلام کے لئے گرایجویٹ احمدی نوجوانوں کو وقف کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے فرمایا مجھے ایسے گریجوایٹ نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اچھی طرح انگریزی پڑھ اور بول سکتے ہوں وہ اپنے آپ کو وقف کریں وہ دینی تعلیم بھی حاصل کریں اور غیر ممالک میں جا کر اپنی روزی بھی کمائیں اور اشاعت اسلام کی مہم میں بھی حصہ لیں اور غیروں کی غلط فہمیوں کو دور کریں ایسے نوجوانوں کو چند ضروری مسائل کی تعلیم دے کر غیر ممالک میں بھجوایا جائے۔حضور کی اس تحریک پر احمدی نوجوان دیوانہ وار آگے آئے اور اپنے آپ کو امام کے حضور پیش کر دیا۔بد رسوم کے خلاف جہاد کی تحریک جماعت احمد یہ پوری دنیا میں غالب معاشروں کے اندر زندگی گزار رہی ہے اس لئے ماحول کے دباؤ سے متاثر ہونا ایک طبعی امر ہے اس لئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے بد رسوم کے خاتمہ کے لئے بڑی وسعت اور جرات کے ساتھ قدم اٹھائے۔حضور نے بد رسوم کے خلاف نظام جماعت کو متحرک ہونے کا ارشاد کرتے ہوئے 9 ستمبر 1966ء کو فرمایا:۔میں نظارت اصلاح و ارشاد کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ جتنی بد رسوم اور بدعات ہمارے ملک کے مختلف علاقوں میں پائی جاتی ہیں ان کو اکٹھا کیا جائے اور اس کی نگرانی کی جائے کہ ہمارے احمدی بھائی ان تمام رسوم اور بدعات سے بچتے رہیں۔( خطبات ناصر جلد اول ص 384 )