خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 390 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 390

390 گھوڑے پالنے کی تحریک دنیا میں رونما ہونے والے واقعات و تغیرات دنیا میں ہونے والی ساری ترقی کے نتیجہ میں ایسی ایسی ایجادات ہونی شروع ہو گئی ہیں کہ تیل اور بجلی سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کو الیکٹرانک ہتھیاروں سے جام کیا جاسکے۔اس خطرے کو بھانپتے ہوئے حضور نے جماعت کو گھوڑے پالنے کی تحریک فرمائی تا کہ اس وقت گھوڑوں سے کام لیا جا سکے اور دنیا کے دور افتادہ علاقوں میں پھیلے ہوئے احباب کو ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرنے میں سہولت رہے۔23 اپریل 1971ءکو حضور نے فرمایا:۔مجھے تو فکر ہے کہ جنگ اور ایٹمی لڑائی کے نتیجہ میں سب اسباب رسل و رسائل کے برباد ہو جائیں گے اس لئے ابھی سے پاکستانیوں کو گھوڑوں میں دلچسپی لینی چاہئے تاکہ بوقت ضرورت سواری کا سامان میسر ہو۔میری سکیم ہے کہ جماعتیں کم از کم دس ہزار گھوڑے Pak Arab نسل کے رکھیں۔اس سکیم کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے چند سال لگیں گے لیکن Pak Arab گھوڑوں کی نسل کی افزائش کا آغاز ہو چکا ہے۔(الفضل 8 مئی 1971ء) حضور نے آنحضرت ﷺ کی حدیث مبارکہ سے گھوڑوں کی اہمیت جماعت پر واضح فرمائی اور اس سلسلہ میں ربوہ میں خیل للرحمن گھوڑ دوڑ ٹورنا منٹ کا آغاز فرمایا جو ہر سال ربوہ میں منعقد ہوتا رہا۔حضور خود اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے تشریف لاتے اور مفید ہدایات سے نوازتے اور انعامات تقسیم فرماتے۔سب سے زیادہ گھوڑے لانے والے قائد ضلع کے لئے اپنی طرف سے ایک ہزار روپے انعام مقرر فرمایا۔صد سالہ احمد یہ جوبلی کے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت سے چالیس ہزار گھوڑوں کا مطالبہ کیا ہے۔حضور نے گھوڑوں کی پرورش اور نگہداشت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔میرا ارادہ ہے کہ ربوہ میں بھی اور باہر کی جماعتوں میں بھی ایسے کلب جاری کراؤں جہاں گھوڑوں کی نگہداشت اور سواری وغیرہ کی تربیت دی جایا کرے۔ناصرات کے لئے بھی ایسے کلب ہوں گے ان کے نام خولہ کی مناسبت سے ”خولہ کلب ہوں گے۔حضرت خولہ نہایت اعلیٰ درجہ کی شہسوار تھیں۔(الفضل 16 مئی 1971 ء ) فروری 1974 ء میں گھوڑوں کے تیسرے سالانہ مقابلے منعقد ہوئے جس کے لئے حضور نے 4 سو