خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 391 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 391

391 گھوڑوں کی شمولیت کی تحریک فرمائی تھی مگر ربوہ میں اتنے گھوڑوں کے قیام وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں تھا۔اس لئے حضور نے خطبہ جمعہ 15 فروری 1974 ء میں گھوڑوں کی رہائش کے مناسب انتظام کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: پس اگر چار سو گھوڑوں نے ایک وقت میں ربوہ میں ٹھہرنا ہے چارسو گھوڑوں کے لئے پرانے طرز ایک یا ایک سے زائد سرائے ہونی چاہئیں جہاں گھوڑے بھی رہیں اور ان کے مالکوں کے ٹھہر نے کے لئے کمرے بھی ہوں۔میں نے منتظمین کو اس طرف توجہ دلائی ہے اس کا جلد انتظام ہونا چاہئے۔ایک حصہ کا تو ( یعنی کچھ گھوڑوں کے لئے تو انشاء اللہ جلد ہی انتظام ہو جائے گا کیونکہ دوستوں کو جب گھوڑے رکھنے اور ان کے استعمال کا شوق پیدا ہو گا تو گاؤں کے رہنے والے دوست چھپیں تھیں میل سے گھوڑوں پر جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے یہاں آجایا کریں گے اس لئے ایسی جگہ کا انتظام ہونا چاہئے جہاں پندرہ بیس گھوڑے جمعہ والے دن باندھے جاسکیں اور ان کی خوراک کا انتظام ہو یہ بھی دارالضیافت کا ایک حصہ ہے“۔متوازن غذا کی تحریک خطبات ناصر جلد 5 ص 428) حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 23 راکتوبر 1981 ء کو فرمایا:۔آنے والا زمانہ ہم سے جو مطالبات کرتا ہے ان میں سے اول یہ ہے کہ جماعت احمد یہ دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند جماعت ہونی چاہئے۔آنے والے زمانے میں انصار اور خدام سب اس کی طرف توجہ دیں۔اس کی عملی شکلیں یہ ہیں۔(1) طیب غذا کھائی جائے یعنی جو اچھی بھی ہو اور ہر شخص کے جسم کے لحاظ سے اس کے لئے مناسب ہو۔(2) غذا متوازن ہو یعنی صرف آٹا یا صرف ترکاریاں یا صرف گوشت یا صرف دودھ وغیرہ کافی نہیں بلکہ ہر قسم کی غذا کا ایک توازن مقر ر ہو تب ہی صحیح صحت قائم رہ سکتی ہے۔(3) ہر عمر کا احمدی مناسب ورزش کرے تا کہ جو کھایا پیا ہے وہ جسم کو فائدہ بھی دے۔