خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 389 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 389

389 میں نام ہے جائے اور وہاں کی تین دکانوں کے پتے نوٹ کر کے لائے اور یہ بھی بتائے کہ اس گاؤں کی بطور خدمت خلق ہم کس نوعیت کی مدد کر سکتے ہیں۔حضور نے فرمایا جو ضلع اس مہم میں اول آئے گا اس کو ہم ایک ہزار روپیہ انعام دیں گے۔رپورٹ مجلس مشاورت 1973ء ص 34 تا 45 ) اسی سال مئی میں خدام الاحمدیہ کی سالانہ تربیتی کلاس کے موقع پر عملی تربیت کا پروگرام مرتب کیا گیا جس میں سومیل سائیکل سفر اور 5 میل پیدل سفر شامل تھا۔سالا نہ اجتماع خدام الاحمدیہ کے موقع پر 693 خدام سائیکلوں پر آئے اور یہ سلسلہ 1983 ء کے سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ مرکز یہ ربوہ تک جاری رہا۔انصار نے بھی ہمت کی۔مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1983ء پر 85 سالہ بزرگ فیصل آباد سے سائیکل پر آئے اسی طرح ایک ٹانگ سے معذور دوست تر گڑی ضلع گوجرانوالہ سے سائیکل پر ربوہ آئے حضور نے ان دونوں کو انعام سے نوازا۔(الفضل 2 نومبر 1983 ء ص 1 ) یہ سلسلہ بیرون ممالک بھی کافی پھیل چکا ہے مثلاً بین کے جلسہ سالانہ 2007ء میں شرکت کی غرض سے 4 ریجنز کے 23 افراد سائیکلوں پر آئے جن میں بعض نے 117 کلومیٹر کا دشوار گزار سفر طے کیا۔(الفضل 22 /اکتوبر 2007ء) 15 جولائی 1973ء کو حضور نے برطانیہ میں ایک لاکھ مستعد سائیکل سواروں کی تحریک فرمائی۔حضور نے سالانہ اجتماع انصار اللہ کے موقع پر 10 نومبر 1973ء کو اعلان فرمایا کہ آئندہ سات برس کے اندر بیس ہزار سائیکل سوار انصار اللہ میں سے دس ہزار اطفال الاحمدیہ میں سے اور 70 ہزار خدام الاحمدیہ میں سے تیار ہونے چاہئیں تا کہ یہ وسیع پیمانے پر رفاہی کاموں میں حصہ لے سکیں۔دیہات سے رابطہ قائم کریں اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کر سکیں۔حضور نے فرمایا یہ ہم صحتوں کو برقرار رکھنے کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی اور دیگر بہت سے فوائد بھی اس سے انشاء اللہ حاصل ہوں گے۔(الفضل 11 نومبر 1973ء) چنانچہ جماعت نے اس طرف بڑی خوش دلی سے توجہ کی اور انصار اور خدام نے سائیکل سواری شروع کر کے خدمت خلق کے میدان میں نئے کاموں کا آغاز کیا۔