تحریک وقف نو — Page 47
85 84 : نے بتا دیا ہے و وَعَمَلَ صَابها جو اعمال حسین ہوں تو قول کے اندر نہ صرف یہ کہ مزید حسن پیدا ہوتا ہے بلکہ وزن پیدا ہو جاتا ہے اس کے بغیر حسین قول کھو کھلا ہوتا ہے اس میں جذب کی طاقت نہیں ہوتی۔انفرادی طور پر تو ہمیں ضرورت ہے ہی لیکن اب قومی طور پر نئی صدی کے ساتھ اتنے بڑے بڑے رستے کھل رہے ہیں کہ صرف یہ سوال نہیں کہ ہم اپنے دروازے کھولیں خدا تعالیٰ کی تقدیر لوگوں اور قوموں کے دلوں کے دروازے کھول رہی ہے۔اور بعض ایسی قوموں کی طرف سے جماعت احمدیہ کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں جن میں پہلے کبھی دعوت الی اللہ کیلئے کوئی دروازہ نہیں کھولا گیا تھا اور مطالبے شروع ہو گئے ہیں چین کی طرف سے بجائے اس کے کہ ہماری کوششیں کار آمد ثابت ہو تیں یا بار آور ثابت ہو تیں مسلسل ایسے لوگوں کی طرف۔رابطے ہو رہے ہیں جن سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا لیکن اس کا آغاز بھی۔ایک اچھے احمدی کے اعلیٰ کردار کے نتیجے میں ہوا ایک چینی افسر ایک چینی سکالر باہر آئے ہوتے تھے ایک پروفیسر ہا ہر آئے ہوئے تھے اس طرح رابطے ہوتے ہیں۔اس نے ایک ایسے احمدی کو دیکھا جس کو اس نے مختلف پایا اور وہ ایسا احمدی تھا جس کی شرافت گونگی نہیں تھی بلکہ بولنے والا تھا۔اس کی کردار میں دلچسپی ہوئی اس نے زبانی اس کو بتانا شروع کیا کہ میں کیوں مختلف ہوں ہمارا کیا اخلاقی ضابطہ ہے جس کے نتیجے میں، جس کی پیروی کے نتیجے میں تم میرے اندر ایک فرق دیکھ رہے ہو چنانچہ دن حق کا تعارف احمدیت کا تعارف اور اس کے نتیجہ میں ایک خاص مثال جو میرے سامنے ہے اس نے وسیع پیمانے پر چونکہ صاحب اثر آدمی تھا چین سے رابطے شروع کئے شروع میں ان رابطوں کا منفی نتیجہ نکلا اور اس کو بڑی سختی سے ہدایتیں آئیں کہ خبردار اس فرقے کے قریب نہ جاتا یہ تو بڑا خطرناک فرقہ ہے اور مرتد لوگ ہیں جو باتیں بھی انہوں نے سنی ہوتی تھیں وہ دوہرائی شروع کیں میں نے بھی ان سے رابطہ اپنا قائم رکھا ان کو کہا کہ آپ یکطرفہ باتیں سن کر ٹھنڈے نہ ہوں۔دشمن کیا کرتے ہیں ایسی باتیں خدا تعالی نے ہدایت کے رستے میں شیطان بھی لگائے ہوئے ہیں وہ آوازیں دیتے چلے جاتے ہیں کہ نہیں یہ غلط رستہ ہے ادھر آؤ ادھر آؤ کان میں باتیں پھونکتے ہیں پس پردہ یا پیٹھ کے پیچھے باتیں کرتے ہیں اور اس کو کہتے ہیں کہ دوسروں سے بات کرنے کی ضرورت ہی کوئی نہیں تم ہماری بات سنو اور سمجھ لو کہ یہ شیطانی لوگ ہیں ان کے قریب بھی نہیں جانا اس لئے آپ لٹریچر کا مطالعہ ضرور کر لیں۔ان کو موقع دیں ہمیں بھی موقع دیں۔چنانچہ بعض چیزیں ان کو بھیجوائی گئیں۔انہوں نے مطالعہ کیا اور ان کے دل کی کایا پلٹ گئی انہوں نے پھر دوبارہ رابطے کئے اور اب مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ ان رابطوں کے نتیجہ میں ان لوگوں نے بھی وہاں تحقیق کی اور ان کے بڑے بااثر راہنماؤں سے بعض نے ان کو لکھا ہے کہ ہم نے اب جو تحقیق کی ہے تو پتہ چلا ہے کہ یہی جماعت ہے دراصل جو در حقیقت (دین حق کی علمبردار ہے اور ہمیں اس تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہی جماعت ہے جو امن پرست ہے اور تلوار کے ذریعے نہیں بلکہ محبت کے ذریعے اور پیغام کے ذریعے دلوں کو فتح کرنے کا شعار رکھتی ہے یہ ان کا کردار ہے اس لئے ہمیں دلچسپی پیدا ہو رہی ہے اور بعض لوگ وہاں سے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ جس قدر جلد موقع ملے وہ یہاں آئیں کچھ عرصہ یہاں ٹھہریں اور جماعت کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں اسی طرح روس میں بھی خدا تعالے کے فضل سے وسیع پیمانے پر رابطوں کے دروازے کھولے جا رہے ہیں ہمیں اللہ تعالٰی نے پہلے سے ہی توفیق عطا فرما دی کہ ان قوموں کیلئے جو لٹریچر کا خلا تھا اسے پورا کرنا شروع کریں اور اس وقت ہم خدا کے فضل سے پہلے اس مقام پر کھڑے ہیں کہ جب مطالبہ آئے ان کو کچھ نہ کچھ ضروری پہنچا دیں خصوصیت کے ساتھ