تحریک وقف نو

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 62 of 65

تحریک وقف نو — Page 62

115 114 ہیں شمالی یورپ میں سیکنڈے نیویا میں بھی بعض خاص زبانوں کے سیکھنے کا انتظام ہانی جگہوں سے زیادہ ہے وہاں خصوصیت سے بعض گروہ بعض خاص ملکوں کے لیئے تیار کیئے جاسکتے ہیں غرضیکہ یہ ایک ایسا کام ہے جس کو عمومی نظر سے دیکھ کر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا تفصیلی نظر سے سب بچوں پر نظر ڈالتے ہوئے لڑکوں پر اور لڑکیوں پر یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم نے فلاں ملک کے لئے دس یا ہیں یا تھیں وا تفسین زندگی تیار کرتے ہیں ان میں سے اتنی لڑکیاں ہوں گی جو علمی کاموں میں گھر بیٹھے خدمت دین کر سکتی ہوں ان کو اس خاص طرز سے تیار کرنا ہو گا اتنے لڑکے ہوں گے جن کو ہم نے ان میدانوں میں جھونکتا ہے اللہ تعالی کے فضل اور رحم کیساتھ پھر ان کو صرف وہی زبان نہیں چاہئے جس زبان کے لیئے ان کو تیار کیا جا رہا ہے بلکہ اردو زبان کی بھی شدید ضرورت ہوگی تاکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لٹریچر خود اردو میں پڑھ سکیں عربی زبان کی بنیادی حیثیت ہے کیونکہ قرآن کریم اور احادیث نبویہ عربی میں ہیں عربی زبان بھی سکھانے کی ضرورت پڑے گی۔پس تین زبانیں تو کم سے کم ہیں یعنی اس کے علاوہ کوئی زبان سیکھے تو چاہے جتنی چاہے سیکھے لیکن تین زبانوں سے کم کا تو کوئی سوال ہی نہیں اس لیے یہ بھی بتانا ہوگا کہ جہاں تم پولش سیکھ رہے ہو یا ہنگرین سیکھ رہے ہو چیکو سلواکین سیکھ رہے ہو یا پولش سیکھ رہے ہو یا رومانین سیکھ رہے ہو یا المینین اس پر سیکھ رہے ہو ساتھ ساتھ لازمانہ تمہیں اردو اور عربی بھی سیکھنی ہوگی اور اس کے بھی جہاں تک میرا علم ہے ان ممالک میں انتظامات موجود ہیں اگر نہیں ہیں تو تحریک جدید کو تو میں آغاز ہی سے یہ نصیحت کر رہا ہوں کہ اردو اور عربی سکھانے کے لیئے ویڈیو کیسٹس تیار کریں اور آسان طریق پر ایسی ویڈیو تیار کریں جن کا جماعت کے لٹریچر سے تعلق ہو اور اسلامی اصطلاحیں اس میں استعمال ہوتی ہوں کیونکہ اگر ہم بازار سے بنی بنائی زبانیں سیکھنے کی ویڈیوز لیں یا آڈیو کیسٹس لیں تو جو زبان اسمیں سکھائی جاتی ہے وہ اکٹر ہمارے کام کی نہیں ہے اس میں وہ تو یہ بتائیں گے کہ Pork کس طرح مانگا جائے گا اور شراب کس طرح مانگی جائینگی اور ہوٹل میں کس طرح جا کر ٹھہرتا ہے اور ناچ گانے کے گھروں کی تلاش کس طرح کرنی ہے روز مرہ کی اپنی زندگی کے مطابق انہوں نے زبان بنائی ہوئی ہے اس زبان سے ہمارے بچوں کو تبلیغ کرنی کیسے آسکتی ہے اس لئے زبان کا ڈھانچہ تو وہ سیکھ سکتے ہیں لیکن اس زبان کو معنی خیز الفاظ سے بھرنے کا کام لازما" جماعت کو خود کرنا ہوگا اور وہ ایک خاص منصوبے کے مطابق ہوگا تو دیر ہو رہی ہے اب یہ بچے کھیلنے لگ گئے ہیں ان کی بعض دفعہ تصویریں آتی ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ جو چار سال پہلے بچہ پیدا ہوا تھا جو وقف زندگی تھا اور وہ باتیں کرتا دوڑتا پھرتا اور ان کے ہاں باپ بڑی محبت کیساتھ ان کی تصویریں بھجواتے اور بعض دفعہ وہ اپنے ہاتھ سے چھوٹے موٹے خط بھی لکھتے ہیں مجھے بعض ایسے بھی خط لکھتے ہیں کہ شروع سے آخر تک صرف لکیریں ڈالی ہوتی ہیں اور کچھ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں نے خط لکھا ہے مگر اس خط کا بڑا مزا آتا ہے کیونکہ ایک واقف زندگی کو شروع سے ہی خلیفہ وقت سے محبت پیدا کرنے کا یہ بھی ایک گر ہے اس کے دل میں محبت ڈالنے کا ذاتی تعلق پیدا ہو جائے بہرحال یہ کام تو ہو رہے ہیں لیکن جلدی اس بات کی ہے کہ ان کو سنبھالنے کے لیے جو ٹھوس تیاری ہونی چاہئے اسمیں مجھے ڈر ہے کہ ہم پیچھے رہ رہے ہیں اس لیے اس کام کی طرف توجہ ہونی چاہیئے اور جب تک تحریک جدید معین طور پر واقفین زندگی کو مطلع نہیں کرتی کہ تم نے یہ کام کرتے ہیں دو کام تو ان کو پتہ ہی ہیں دو