تحریک وقف نو

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 61 of 65

تحریک وقف نو — Page 61

113 112 مجھے صرف ڈر یہ ہے کہ اس تیاری میں دیر نہ کر دیں یہ سمجھتے ہوئے کہ ابھی تو چھوٹے بچے ہیں ابھی انہوں نے بڑے ہوتا ہے حالانکہ بچپن ہی سے بچوں کو سنبھالیں گے تو وہ سنبھالے جائیں گے جب غلط روش پر بڑے ہو گئے تو اس غلط روش کو بعد میں درست کرنا بہت ہی محنت کا اور جان جوکھوں کا کام بن جاتا ہے یہ وقت ہے کہ جب یہ نرم نرم کو نپلیں ہیں اس وقت ان کو جس ڈھب پر چاہیں یہ چل سکتے ہیں اس وقت ان کی طرف توجہ کریں اور اس وقت ان کو سنبھالیں اور ساری دنیا میں ہر واقف نو کی زندگی پر جماعت کے نظام کی نظر رحتی چاہی اور ان کے والدین سے رابطے ہونے چاہیں اور ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم ایک زندہ نظام کے ساتھ میں ہیں جس کے ذریعے خدا کی تقدیر کار فرما ہے یہ احساس بہت ضروری ہے یہ احساس تیمی پیدا ہوگا جب تحریک جدید کا مرکزی نظام ان لوگوں سے فعال اور زندہ رابطے رکھے گا اور خبریں لے گا کہ بتاؤ! اس بچے کا کیا حال ہے جو تم نے خدا کے سپرد کیا ہے کتنی بڑی ذمے داری ہے کہ تمہارے گھر میں خدا کا ایک مہمان ہے ویسے تو ہم خدا کے ہیں لیکن ایسا مہمان ہے جس کو تم خدا کیلئے تیار کر رہے ہو کیا سوچ رہے ہو کس طرح ان کی پرورش کر رہے ہو ہمیں بتایا کرو ہمیں اس کے حالات سے باخبر رکھو اس کی صحت سے باخبر رکھو اس کے چال ڈھال اس کے انداز سے باخبر رکھو اور باقاعدہ ان کو ہدایتیں دیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ تم اس بچے سے یہ کام لو اور اس بچے سے یہ کام لو۔اس ضمن میں میں سمجھتا ہوں کہ وہ بچے خصوصیت سے جو مغربی دنیا میں وقف ہیں ان کو اللہ تعالٰی کے فضل کیساتھ دوسری دنیا کے بچوں کے مقابل پر یہ بہت زیادہ سہولت حاصل ہے کہ وہ مختلف زبانیں سیکھ سکیں زبانیں سیکھنا بہت مشکل کام ہے اور بچپن یا سے شروع ہونا چاہیئے اور زبانیں سکھانا بھی بہت ہی مشکل کام ہے اور بڑے بڑے ماہرین کی ضرورت ہے جنہوں نے زندگیاں اس کام کے لئے وقف کر رکھی ہوں اور بڑی بڑی وسیع تحقیقات میں وہی نہیں بلکہ ان کے بہت سے ساتھی بھی ایک لمبا عرصہ تک مصروف رہے ہوں ایسی سہولتیں مغرب کے ترقی یافتہ ممالک میں میسر ہیں اس پہلو سے تحریک جدید کو چاہئے کہ مشرقی یورپ اور اشترا کی دنیا کے ان ممالک کے لیے جہاں عموما" مغربی زبانیں بولی جاتی ہیں اور پھر چین کے لیے اور دوسرے کو ریا ، شمالی کوریا اور ویتنام وغیرہ کے لیے جہاں مشرقی زبانیں بولی جاتی ہیں معین طور پر بچوں کو ابھی سے نشان لگا دیں جس کو انگریزی میں Ear Mark کرنا کہتے ہیں اور اگر فی الحال ان کی نظر میں دس کی ضرورت ہے تو ہیں یا تمہیں تیار کریں اب یہ تو اعداد و شمار دیکھ کر فیصلہ ہوگا کہ کس ملک کے لئے کتنے بچے تیار کیئے جاسکتے ہیں لیکن ابھی سے یہ کام کرنے کی ضرورت ہے مثلا " اگر پولینڈ کے لئے ہم نے کچھ بچے تیار کرنے ہیں تو ایسے ممالک سے جہاں پولش زبان سیکھنے کی سہولت ہے واقفین بچے لینے چاہئیں جرمنی میں اللہ تعالٰی کے فضل کے ساتھ جماعت کافی تعداد میں موجود ہے اور جرمنی کی جماعت چونکہ اللہ کے فضل سے قربانی میں بھی بہت پیش پیش ہے وہاں ایک بڑی تعداد ایسے جوڑوں کی ہے جنہوں نے اپنے بچے وقف کئے ہیں اور ابھی بھی کر رہے ہیں تو ایسے بچوں سے جو کسی خاص زبان سیکھنے کی سہولت رکھتے ہوں وہی کام لینے چاہئیں جو ان کے مناسب حال ہیں اس پہلو سے اور بھی بہت سی ایسی زبانیں ہیں جن کا جرمنی سے تعلق ہے اور جرمن قوم ان سے پرانے تاریخی روابط رکھتی ہے پھر انگلستان میں بھی بہت سی زبانوں کے سیکھنے کا انتظام ہے یہاں بھی کچھ بچے خاص زبانوں کے لئے تیار کئے جاسکتے