تحریک احمدیت اور اس کے نقاد — Page 93
۹۳ امام الاصفیاء ختم المرسلين فخر النبيين حضرت احمد مجتبی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس شخصیت سب سے نمایاں رہے ممتاز اور ر ہے منفرد ہے۔دوسرے نبی اگر انسانیت کا کمال ہیں تو آپ نبوت کی اعلیٰ وارفع ترین معراج ، آپ وہ تاجدار اقلیم روحانیت ہیں جس کی کفش برداری تخت شاہی سے بڑھ کر ہے جس کے گھر کی جاروب کشی کے مقابلہ میں بادشاہت ہفت اقلیم نیچے ہے۔جس کی غلامی پر بڑے بڑے بادشاہوں، مد تبروں اور جرنیلوں ہی کو نہیں بلکہ نبیوں کو بھی ناز ہے۔جس کے محبتوں میں خدا ، اور دریانوں میں جبرائیل بھی شامل ہیں۔جس کے ہاتھ محسم تقدیر جس کی آنکھیں انوار الہی کا طور، جس کی زبان خدا کی قرنا ، جس کا دل خدا کا عرش جس کی آواز خدا کی آوازہ اور جس کا آنا خدا کا آنا ہے۔مگر افسوس که خدا تعالے کا یہ سب سے زیادہ شہنشاہ نبوت پہ محبوب کائنات کا مطلوب و مقصود محجم رحمت درد ناک مظالم شفقت ، آفتاب رسالت اور شہنشاہ نبوت جب مطلع عالم پر جلوہ گر ہوا تو انسانیت کے دشمن اور ظلم و بربریت کے خوگر آپ کے خون کے پیاسے ہو گئے۔اور آپ کے مظلوم صحابہ کے علاوہ خود آپ پر بھی ایسے ایسے مظالم توڑے کہ آج بھی جبکہ دان لرزه خیز واقعات پر چودہ سو سال کا عرصہ گذر چکا ہے۔ان کا تصور کرتے ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اور روح کا نیا اٹھتی ہے۔آپ کی