تحدیث نعمت

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 2 of 736

تحدیث نعمت — Page 2

کی محبت تو نے ہی دل میں ڈالی۔ان کے غلام مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شناخت اور حضور کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت تو نے ہی نصیب کی۔غرض تیرے فضلوں اور انسانوں کا شمارہ نہیں۔تو اپنے خاص فضل و کرم سے اس عاجز کو توفیق عطا فرما کہ تیرے فضلوں کے ذکر میں خالص تیری درضا مقصود رہے۔تومیرے قلم کی نگرانی فرما کہ وہ راہ حق و انصاف پر قائم رہے اور ٹھیکنے نہ پائے۔سق کی تائید اور باطل کی تمدید میں چلے۔تیرے بندوں میں سے کسی کی دل آنداری کا موجب نہ بنے بلکہ ان کی دلجوئی اور ہدایت کا باعث ہو۔میرے ذہن کو روشن رام اور محافظ کو تازہ کرتا کہ جو کچھ تحریم میں آئے اس کی صحت میں شک کی گنجائش نہ ہو۔مجھے توفیق عطا فرما کہ میں اس مہم کو جو میں نے تیری رضا کے حصول کی خاطر شروع کی ہے مکمیل تک پہنچا سکوں۔میری سعی میں برکت دے اور اسے اپنی ذرہ نواندی سے قبول فرما۔آمین یا الرحم الراحمین محمد ظفر اللہ خاں