تحدیث نعمت — Page 3
خاندانی حالات میرا آبائی مسکن ڈسکہ ضلع سیالکوٹ ہے۔ہماری قوم ساہی کہلاتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ کسی وقت من قوم کی پنجاب کے ایک علاقہ پر حکومت تھی۔واللہ اعلم بالصواب۔یہ قوم زیادہ تر امیوال رسابق منظمری کے علاقہ میں آباد تھی۔ہمارے خاندان کی دو شاخیں اب تک ہندو ہیں۔باقی یا سکھ ہیں یا مسلم۔ہماری شاخ بارہ تیرہ پشت سے مسلمان ہے۔میرے دادا چودھری سکندر خاں صاحب مرحوم اپنے علاقے کے بڑے بارسوخ زمیندار تھے۔ان کے والد چودھری فتح دین صاحب عین جوانی میں فوت ہو گئے تھے۔اس وقت میرے دادا ابھی کم سن تھے۔ان کی کم عمری اور شر کاء کے مخالفانہ منصوبوں کے نتیجے میں خاندان کی تنگی سے گذر ہوتی تھی۔ان کی پرورش نامسئلہ حالات میں ہوئی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی طبیعت میں حرم و دانش ودیعت کی تھی۔اس لئے باوجود شرکاء کی مخالفت اور معاندانہ منصوبوں کے انہوں نے اپنا نہ مانہ نہایت خوش اسلوبی سے گزارا۔اگرچہ ور زمانہ پر رنگ میں تاریکی اور جہالت کا زمانہ تھالیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیوی عقل و دانش کے علاوہ دین کا علم دہم بھی عطافرمایا تھا۔جہاں تک مجھے معلوم ہو سکا ہے وہ اہل حدیث فرقے سے تعلق رکھتے تھے احکام شریعت کی سختی سے پابندی کرتے اور کرواتے تھے۔شرک سے انہیں خصوصیت سے نفرت تھی ہر قسم کی بدعات سے احتراز کرتے تھے۔مہماں نوازی اور غریب پر دری ان کا شعار تھا۔اگرچہ خود تنگی سے گذر ہوتی تھی لیکن اس کا اثر مہمانوں کی تواضع پر نہیں پڑنے دیتے تھے۔ان کا معمول تھا کہ عشاء کی نماز کے بعد رات کے کپڑے پہن کر مہمان خانے میں چلے جاتے اور ایک خادم کے طور پر مسافروں اور مہمانوں کی خدمت کرتے۔تہجد کی نماز کے بعد بھی مہمانوں کی خبر گیری کے لئے مہمان خانے میں جو مسجد کے ملحق تھا چلے جاتے تھے۔ایک دن فجر کے وقت مہمان خانے کے خادم نے اطلاع دی کہ ایک مسافر جس نے رات مہمان خانے میں بسر کی تھی غائب ہے اور جو بہتر سے رات بسر کرنے کیلئے دیا گیا تھا اس کا لحاف بھی موجود نہیں۔تھوڑی دیر کے بعد پر کیدار اور دو ایک آدمی جو اس کی تلاش میں گئے ہوئے تھے مسافر کو لحاف سمیت پکڑے ہوئے میر داد امضا کے پاس لے آئے۔انہوں نے دریافت کیا میاں ! تم نے یہ حرکت کیوں کی ؟ مسافر نے جواب دیا ہم گھر میں بچوں سمیت چارہ نفوس ہیں۔سردی کا موسم ہے اور گھر میں صرف ایک لحاف ہے۔میرے دادا صاحب نے وہ نوین اور تین روپے نقد دیگر اسے رخصت کر دیا۔ان کی مہمان نوازی اور سخاوت کی وجہ سے تمام علاقے میں ملک اردگر