تحدیث نعمت

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 140 of 736

تحدیث نعمت — Page 140

۱۴۰ صاحب کی میز پر یہ کھ دیئے اور پھر اس سوچ میں پڑ گیا کہ چو دھری صاحب کے ہاں ٹھہرنے سے تو میں نے انکار کر دیا ہے اب رات بسر کرنے کی کیا صورت ہو گی۔بہت سوچ بچار کے بعد خیال آیا کہ محترم مولوی سید ممتانہ علی صاحب ایڈیٹر تہذیب النسواں کے بڑے صاحبزادے سید حمید علی صاحب کے ساتھ سید افضل علی صاحب اور سید انعام اللہ شاہ صاحب کے واسطے سے میری کچھ واقفیت ہے۔ان کے مکان واقعہ یہ ہیلوے روڈ کا مردانہ حصہ خاصا کشادہ ہے۔ایک ہی دن کی تو بات ہے۔آج میں ان کے ہاں ٹھہر جاؤں کا تو صورت ہو گی دیکھی جائے گی۔چنانچہ میں نے تانگہ منگوایا اور اپنا مختصر مان لیکم میں سید حمید علی صاحب کے ہاں چلا گیا۔حسن اتفاق سے حمید علی صاحب اپنے در دولت پر تشریف فرما تھے۔بڑی خندہ پیشانی سے ملے اور فوراً میرے لئے کمرے کا انتظام کر دیا اور فرمایا تمہارا اپنا گھر ہے۔جتنا عرصہ چاہو ٹھہرو کستی تکلف کی ضرورت نہیں۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے رات بسر کرنے کا سامان تو کر دیا لیکن یہ شام اور آنے والی رات مجھے یہ بڑی بہو تھی تھیں۔مجھے بار بار اپنے آپکو یا دردلانا پڑتا تھا کہ مشکلات ہی کامیابی کا نہ مینہ ہیں مجھے ان کے مقابلے کے لئے تیارہ یہ مہنا چاہیئے اور ہمت نہیں بانیا چاہیے۔ایک بات کسی حل نک میری تسلی کا موجب تھی اور وہ یہ کہ جو کام مجھے دیا گیا تھا اسے میں نے کچھ مشکل نہ پایا تھا۔میں نے اپنے دل کو سمجھانے کی کوشش کی کہ اکیلا پن اور دا سی وقتی تاثرات ہیں زیادہ دیر قائم نہیں رہیں گے لیکن سونے تک میں اپنی طبیعت کو ان تاثرات سے آزاد کرنے میں کامینا نہ ہو سکا۔آخر میں اپنی مشکلات اور الجھنوں کو اللہ تعالٰی کے سپرد کر کے اور اسکی نصرت اور اس کے ندگی فضل کو عاجزی سے طلب کرتے ہوئے سو گیا۔کھے صبح ناشتے کے بعد میں دفتر کے لئے روانہ ہوا۔ریلوے روڈ سے باردانہ جی محمد طیف کوئی دور میں کا فاصلہ ہو گا۔میں پیدل چلنے کا عادی تھا نصف گھنٹے میں دفتر پہنچ گیا۔چودھری صاحب دفتر میں موجود دفتر تھے۔میرے پہلے دن کے کام کی نظر ثانی فرما چکے تھے۔خوشنودی کا اظہار کیا اور فرمایا تمہارا کام میری توقع سے بہت بہتر ہے۔میرا اندازہ ہے کہ تم جلد اسکی تفاصیل پر عادی ہو جاؤ گے۔کل میں نے تمہیں سولہ فیصلہ جات کے ہیڈ نوٹ تیار کرنے کو کہا تھا۔تم نے سب تیار کر لئے۔میں نے انہیں دیکھ لیا ہے۔بار میں تو مجھے کسی اصلاح کی گنجائش نظر نہیں آئی۔پیار میں میں نے بعض مقامات پر خفیف سی اصلاح کی ہے دوہ تم دیکھ لینا۔آج جو کام تم کرو گے وہ میں شام کو دیکھ لوں گا اور اگر اس کے متعلق کسی عدایت کی ضرور ہوئی نفر نوٹ کردوں گا۔ہیڈ نوٹ تیارہ کرنے کے علاوہ کام کے آخری پروف پڑھنا بھی تمہارے ذمے ہو گا۔تمہارے پڑھ لینے کے بعد پروف میرے پاس آیا کرے گا۔تمہارے تیار کردہ ہیڈ نوٹ مجھے بھیج دیئے جایا کریں