تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 700 of 1089

تذکرہ — Page 700

۱۹؍ جولائی۱؎۱۹۰۷ء ۱۔’’ اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ وَ اَرُوْمُ مَا یَرُوْمُ۔‘‘۲؎ ۲۔(رؤیا) ’’ اور مَیں نے دیکھا کہ بہت سی بادام کی گریاں یعنی مغز میرے پاس ہیں مَیں نے چاہا کہ کچھ کھالوں تب معلوم ہوا کہ یہ تو صرف کشف ہے۔پہلےتو یہی محسوس ہوا کہ درحقیقت بادام کے مغز میرے پاس ہیں اور پھر کھانے کے لئے اٹھا تو معلوم ہوا کہ محض کشف تھا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۸، ۱۷) ۲۰؍ جولائی۱۹۰۷ء ’’ ۱۔رَبِّ اَرِنِیْ حَقَآئِقَ الْاَشْیَآءِ۔۳؎ ۲۔ایسوسی ایشن۔‘‘۴؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۰مورخہ ۲۵؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخہ ۲۴؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۶) ۲۰؍ جولائی۱۹۰۷ء ’’ حضرت نے ایک خواب میں دیکھا کہ ہمارے مکان میں ایک بکرا ذبح۵؎کیا گیا ہے۔ان ایام میں حضرت مولوی نورالدین صاحب علیل تھے چنانچہ اسی واسطے مولوی صاحب کو دوسرے مکان پر رکھا گیا۔‘‘ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۸مورخہ ۱۹؍ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۵۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۷؍ ستمبر۱۹۰۷ء ضمیمہ ’’ب‘‘ ) ۲۸؍جولائی ۱۹۰۷ء روز شنبہ ’’ ۱۔اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِھَانَتَکَ۔۲۔اِنِّیْ مُعِیْنٌ مَّنْ اَرَادَ اِعَانَــتَکَ۔۶؎ ۳۔ہیضہ کی آمدن ہونے والی ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۶) ۱ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۵؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۲۴؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۶ میں ان الہامات کی تاریخ نزول ۲۰؍جولائی ۱۹۰۷ء درج ہے۔۲ (ترجمہ) مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اس بات کا قصد کروں گا جس کا وہ قصد کرے۔(بدر مورخہ ۲۵؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۳ (ترجمہ) اے میرے رَبّ ! مجھے اشیاء کے حقائق دکھلا۔(بدر مورخہ ۲۵؍جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۴ Association ۵ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) دراصل اس سے صاحبزادہ مبارک احمد کی وفات مراد تھی جو ۱۶؍ ستمبر ۱۹۰۷ء کو وقوع میں آئی۔۶ (ترجمہ) ۱۔جو تیری اہانت چاہے گا مَیں اُسے ذلیل کروں گا۔۲۔جو تیری مدد کا ارادہ کرے گا مَیں اس کا مددگار ہوجاؤں گا۔(بدر مورخہ یکم اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ یکم اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۳۱؍جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۳ میں یہ الہامات ترتیب کے اختلاف سے درج ہیں۔