تذکرہ — Page 701
۲۹؍جولائی ۱۹۰۷ء ’’ ۲۹؍جولائی ۱۹۰۷ء روز دو شنبہ میں میں نے خواب۱؎ میں دیکھا کہ مَیں نے محمدی کو تین روپیہ دیئے ہیں گویا قبر وغیرہ سامان کے لئے اور میں نے اس کو (کہا ) کہ کفن مَیں اپنی طرف سے دوں گا۔ذہن میں ہے کہ ایک شخص فوت ہوگیا ہے وَاللہُ اَعْلَمُ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۵) ۱۹۰۷ء ۲؎ ’’ لَا تَنْقَطِعُ الْاَعْدَآءُ اِلَّا بِـمَوْتِ اَحَدٍ مِّنْـھُمْ۔‘‘۳؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۱مورخہ یکم؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۶۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۸ مورخہ ۱۰؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۵) یکم اگست ۱۹۰۷ء (الف) ’’۱۔رَبِّ اجْعَلْنِیْ غَالِبًا عَلٰی غَیْرِیْ۔۴؎ ۲۔میری فتح۔۳۔اَیُّـھَا الْکُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَّارَ۔‘‘۵؎ (کاپی الہامات۶؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۴) (ب) ’’ اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔‘‘ ۷؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۲ مورخہ ۸ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۸ مورخہ ۱۰؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۲) ۸ ؍ اگست ۱۹۰۷ء ’’ ۱۔سَلَامٌ۔۲۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا۔۳۔اِنِّیْ مَعَ اللّٰہِ۔‘‘۸؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۳۳مورخہ ۱۵؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۷؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۵) ۹ ؍ اگست ۱۹۰۷ء (الف) ’’ ۱۔شَـرَّفْنَا بِکَلَامٍ مِّنَّا۔۲۔شَـرَّفْنَا بِـاِکْـرَامٍ مِّنَّا۔۳۔اِنِّیْ مُبَشِّـرٌ۔‘‘۹؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۴ و۳۔بدر جلد۶ نمبر ۳۳مورخہ ۱۵؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۹ مورخہ ۱۷؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۵) ۱ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ یکم اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۳۱؍جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۳ میں خواب کے الفاظ یوں ہیں۔’’ اور خواب میں دیکھا کہ میں نے ایک عورت کو تین روپیہ دیئے ہیں اور اسے کہتا ہوں کہ کفن کے لئے میں آپ دوں گا۔گویا کوئی مرگیا ہے اُس کی تجہیز و تکفین کے لئے طیاری کی ہے۔‘‘ ۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ الہام دراصل پرانا ہے مگر تاریخ کی تعیین نہ ہوسکنے کی وجہ سے سالِ اشاعت میں درج کیا گیا ہے۔۳ (ترجمہ) دشمن نہیں منقطع ہوں گے مگر ان میں سے ایک کی موت کے ساتھ۔(بدر مورخہ یکم اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۶) ۴ (ترجمہ) اے میرے ربّ مجھے میرے غیر پر غالب کر۔(بدر مورخہ ۸ ؍اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۵ (ترجمہ از ناشر) اے کافرو فاجروں کو قتل کرو۔۶ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۸ ؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۱۰؍ اگست۱۹۰۷ء صفحہ ۲ میں الہام نمبر ۳ درج نہیں۔۷ (ترجمہ) مَیں اپنی فوجوں سمیت تیرے پاس اچانک آؤں گا۔(بدر مورخہ ۸؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۸ (ترجمہ) ۱۔سلامتی۔۲۔خدا ہمارے ساتھ ہے ۳۔مَیں خدا کے ساتھ ہوں۔(بدر مورخہ ۱۵؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۹ (ترجمہ) ۱۔ہم نے اپنے کلام سے مشرف کیا ۲۔ہم نے اپنے اکرام سے مشرف کیا ۳۔مَیں بشارت دینے والا ہوں۔(بدر مورخہ ۱۵؍ اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۴)