تذکرہ — Page 699
پھر دیکھا کہ گویا کسی نے میرے مقابل پتنگ چڑھائی ہے یا یہ کہ کئی لوگوں نے چڑھائی ہیں وہ پتنگ ٹوٹ گئے اور میں نے ان کو نیچے کی طرف گرتے دیکھا تب کسی نے کہا۔غلام احمد کی جَے۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات۲؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۰، ۱۹) ۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فتنۂ احرار کے دَوران میں ۱۴؍ جون ۱۹۳۵ء میں خطبہ جمعہ کے دَوران میں فرمایا’’ اِن الہامات کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں کوئی خاص مصائب نہیں آئے جس سے ثابت ہے کہ یہ الہامات آئندہ زمانہ کے متعلق ہیں… دیکھو ان الہامات میں کِس طرح بتایا گیا ہے کہ آپ کے متبّعین کے لئے ایک جہنّم تیار کی جائے گی۔یہ جہنّم چونکہ آپ کے زمانہ میں نہیں اِس لئے لازماً آپ کے بعد کے زمانہ کے لئے ماننی پڑے گی مگر اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھیوں کو اس سے بچالے گا۔کثرت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دی جائیں گی جن کا جواب خود خدا دے گااور اُس وقت تک تائید ِ الٰہی ختم نہ ہوگی جب تک احمدیت کی فتح نہ ہو اور دُنیا میں غلام احمد کی جے َ کے نعرے بلند نہ ہوں۔جے کا لفظ بتاتا ہے کہ اِس مخالفت میں ہندو بھی مسلمانوں کے ساتھ شریک ہوں گے لیکن بتادیا ہے کہ آخر وہ جے َ کہنے پر مجبور ہوں گے۔پس اللہ تعالیٰ کے کلام میں خبریں ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد ابتلاء آئیں گے اور سخت آئیں گے۔گالیاں دی جائیں گی۔ہندو بھی مخالفت میں مسلمانوں کے ساتھ شامل ہوجائیں گے مگر اللہ تعالیٰ احمدیت کو فتح دے گا حتی کہ مخالف بھی پکار اُٹھیں گے کہ غلام احمد کی جے َ۔‘‘ (الفضل مورخہ ۱۷ ؍ جون ۱۹۳۵ء صفحہ ۴) ۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ۱۸ ؍ جولائی۱۹۰۷ء صفحہ ۴ اور الحکم مورخہ ۱۷ ؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۲ میں ان الہامات و رؤیا کے بارہ میں تحریر ہے کہ ’’یہ اشتہار۳؎ مَیں نے پڑھا اور ان لوگوں کی سخت زبانی پر افسوس ہوا مگر یہ الہام ہوا۔حالیا مصلحتِ وقت دراں می بینم اور یہ بات سچ ہے کہ کوئی نبی یا رسول ایسا نہیں جو اس کو ستایا نہیں گیا اور عجیب بات یہ ہے کہ جھوٹوں کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہوتا… پھر دیکھا کہ میرے مقابل پر کسی آدمی نے یا چند آدمیوں نے پتنگ چڑھائی ہے اور وہ پتنگ ٹوٹ گئی اور میں نے اس کو زمین کی طرف گرتے دیکھا۔پھر کسی نے کہا۔غلام احمد کی جے۔یعنی فتح۔‘‘ ۳ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) یعنی ’’ فتویٰ علماء روہیل کھنڈ بابت میرزا قادیانی مدعی نبوت۔‘‘ محررہ صفر ۱۳۲۴ھ بمطابق اپریل ۱۹۰۶ء۔(دیکھیے بدر مورخہ ۱۸؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۴۔الحکم مورخہ ۱۷؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۲)