تذکرہ — Page 5
۱۸۶۱ء (تخمیناً) ’’مجھے یاد ہے کہ شاید چونتیس برس کا عرصہ گزرا ہوگا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ شیطان سیاہ رنگ اور بدصورت کھڑا ہے۔اوّل اس نے میری طرف توجہ کی اور میں نے اس کو مُنہ پر طمانچہ مار کر کہا کہ دُور ہو اَے شیطان۔تیرا مجھ میں حصہ نہیں۔اور پھر وہ ایک دوسرے کی طرف گیا اور اس کو اپنے ساتھ کرلیا اور جس کو ساتھ کرلیا اس کو میں جانتا تھا۔اتنے میں آنکھ کُھل گئی۔اسی دن یا اس کے بعد اس شخص کو مرگی پڑی جس کو میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ شیطان نے اس کو ساتھ کرلیا تھا اور صرع کی بیماری میں گرفتار ہوگیا۔اِس سے مجھے یقین ہوا کہ شیطان کی ہمراہی کی تعبیر مرگی ہے۔‘‘ (معیار المذاہب۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۴۸۳ حاشیہ) ۱۸۶۲ء ’’ لالہ بھیم سین صاحب کو جو سیالکوٹ میں وکیل ہیں ایک مرتبہ میں نے خواب کے ذریعہ سے را جہ تیجا سنگھ کی موت کی خبر پاکر اُن کو اطلاع دی کہ وہ را جہ تیجا سنگھ جن کو سیالکوٹ کے دیہات جاگیر کے عوض میں تحصیل بٹالہ میں دیہات مع اس کے علاقہ کی حکومت کے ملے تھے فوت ہوگئے ہیں اور انہو ں نے اس خواب کو سن کر بہت تعجب کیا اورجب قریب دو بجے بعد دوپہر کے وقت ہوا تو مسٹر پرنسب؎۱ صاحب کمشنر امرتسر ناگہانی طور پر سیالکوٹ میں آگئے اور انہوں نے آتے ہی مسٹرمکنیب؎۲ صاحب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ راجہ تیجا سنگھ کے باغات وغیرہ کی جو ضلع سیالکوٹ میں واقع ہیں بہت جلد ایک فہرست تیار ہونی چاہیے کیونکہ وہ کل بٹا لہ میں فوت ہوگئے۔تب لالہ بھیم سین نے اس خبر موت پر اطلاع پاکر نہایت تعجب کیا کہ کیونکر قبل از وقت اس کے مرنے کی خبر ہوگئی اور یہ نشان آج سے بیس برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں درج ہے دیکھو صفحہ ۲۵۶۔‘‘؎۳ (تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۵۶، ۲۵۷) بقیہ ترجمہ۔ہوتا ہے، رؤیا میں دیکھا کہ مَیں ایک مکان کے اندر داخل ہوا ہوں جس میں میرے خادم اور نوکر چاکر موجود ہیں۔مَیں نے انہیں کہا کہ میرے مکان کو درست اور میرے بستر کو پاک و صاف کرو کیونکہ اب میرا وقت آگیا ہے۔اِس کے بعدمیری آنکھ کُھل گئی۔اُس وقت مجھ پر اپنی جان کے متعلق خطرہ و اندیشہ کی حالت طاری ہوئی اور میرا خیال اس طرف گیا کہ اب میری موت کا وقت آگیا ہے۔خاکسار مرتب عرض کرتا ہے کہ ’’فَاِنَّ وَقْتِیْ قَدْ جَآءَ‘‘سے حضور نے اس وقت یہ تعبیر لی تھی کہ میرے مرنے کا وقت آگیا ہےمگر جیسا کہ بعد کے حالات سے ظاہر ہوا اس سے مراد یہ تھی کہ میری بعثت کا وقت آگیا ہے اور اس کی تائید آپ کے دوسرے الہام’’ بخرام کہ وقت ِتو نزدیک رسید‘‘ سے بھی ہوتی ہے۔وَاللہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔(مرزا بشیراحمد) ۱ Mr Prinsep ۲ Mr۔McNabb ۳ براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۸۴ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۱۔(ناشر)