تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 239 of 1089

تذکرہ — Page 239

٭ ۱۱؍اکتوبر۱۸۹۴ء ’’عبداللہ آتھم کی نسبت۔لَيُنْۢبَذَنَّ فِی الْـحُطَمَۃِ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) ترجمہ۔اورآتھم نابودکرنے والی آگ میں ڈال دیا جاوے گا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۲) ٭ ۱۲؍اکتوبر۱۸۹۴ء ’’اِنَّ النَّصَارٰی حَوَّلُوا الْاَمْرَ۔‘‘؎۱ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) اکتوبر۱۸۹۴ء ’’بعض نادان عیسائیوں کا یہ کہنا کہ جو ہونا تھا ہوچکا عجیب حماقت اور بے دینی ہے۔وہ اس امر واقعی کو کیوں کر اور کہاں چھپا سکتے ہیں کہ وہ پہلی؎۲پیشگوئی دو پہلو پر مشتمل تھی۔پس اگر ایک ہی پہلو پر مدار فیصلہ رکھا جائے تو اِس سے بڑھ کر کونسی بے ایمانی ہوگی اور دوسرے پہلو کے امتحان کا وہی ذریعہ ہے جو الٰہی تفہیم نے میرے پر ظاہر کیا۔یعنی یہ کہ آپ قسم مؤکد بعذاب موت کھا جائیں۔‘‘ (انوار الاسلام روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۹۴) ٭ ۴؍نومبر۱۸۹۴ء ’’اِس تاریخ مَیں نے دیکھا کہ ایک سانپ مَیں نے قتل کیا اورایک سانپ سے مَیں بھاگا ہوں۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) ٭ ۵؍نومبر۱۸۹۴ء (الف) ’’اِس تاریخ یہ اِلہام ہوا۔بررُوئے مَن انوار ھا بتافت۔‘‘ ؎۳ (ب) ’’بررُوئے مَن انوارسعادت بتافت۔‘‘ ؎۴ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) (ج) ’’ فَبَرَّاَہُ اللہُ مِـمَّا قَالُوْا وَ کَانَ عِنْدَاللہِ وَجِیْـھًا۔‘‘ ترجمہ۔سو خدا نے ان کے الزاموں سے اس کوبَری کیا اوروہ خدا کے نزدیک ایک وجیہہ ہے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۸)۱ (ترجمہ از مرتّب) نصارٰی نے حقیقت کو بدل دیا ہے۔۲ (نوٹ از سیّد عبد الحی) یعنی عبداللہ آتھم والی پیشگوئی کہ ۱۵ ماہ تک ہاویہ میں گرایا جاوے گا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) میرے چہرہ پر اس کے انوار ہوَیدا ہیں۔۴ (ترجمہ از مرتّب) میرے چہرہ پر خوش بختی کے انوار ہَویدا ہیں۔