تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 240 of 1089

تذکرہ — Page 240

(د) اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) ترجمہ۔بتحقیق میرا رَبّ میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتلائے گا۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۶۳ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴) ۱۸۹۴ء ’’جب آتھم نے قسم کھانے سے انکار کیا تب فیصلہ کے لئے دوسرا الہام یہ ہوا کہ اگر آتھم اس دعوے میں سچا ہے کہ اُس نے رجوع نہیں کیا تو وہ عمر پائے گا اور اگر جھوٹا ہے تو جلد مر جائے گا۔‘‘ (ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحہ ۳۲۶حاشیہ) ٭ ۵؍دسمبر۱۸۹۴ء ’’۵؍دسمبر ۱۸۹۴ء کو میں نے خواب دیکھا کہ اوّل گویا محمود کے کپڑوں کو آگ لگی ہے اور مَیں نے بجھادی ہے اور پھر ایک اور شخص کے آگ لگی اورمَیں نے بُجھا دی ہے اور پھر میرے کپڑوں کو آگ لگادی ہے اور مَیں نے اپنے اُوپر پانی ڈال لیا ہے اور آگ بُجھ گئی ہے مگر کچھ سیاہ داغ سا بازو پر نمودار ہے اور خیر ہے۔اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللہِ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۴) ٭ ۱۱؍دسمبر۱۸۹۴ء بروزمنگل ’’ وقت ۱۲ منٹ دو گھنٹے یَـوْمُ الثُّـلُـثَاءِ رَأَیْتُ فِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ کَاَنَّ حَامِد عَلِیْ دَخَلَ فِیْ ھٰذِہِ الْـحُـجْرَۃِ وَ فِیْ یَدِہٖ فَــخِذَانِ مِنْ شَاۃٍ مَسْلُوْخَۃٍ۔فَنُفَوِّضُ اَمْرَنَـا اِلٰی اللہِ وَ نَسْئَلُہٗ خَیْرًا وَّ عَافِیَۃً۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاحْفَظْنَامِنْ کُلِّ بَلَاءٍ وَاحْفَظْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔‘‘ ؎۱ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۵) ٭ ۱۲؍دسمبر۱۸۹۴ء ’’ یَـوْمُ الْاَرْبَعَاءِ رَأَیْتُ فِیْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ کَاَنِّیْ عَلٰی مَکَانِ مُـحَمَّد حُسَیْن  وَ اِنَّا صَلَّیْنَا وَظَنَنْتُ اَنِّیْ اِمَامٌ ۱ (ترجمہ از مرتّب) اس وقت مَیں نے دیکھا کہ گویا حامد علی اس کمرہ میں داخل ہؤا ہے اور اس کے ہاتھ میں کھال اُتری ہوئی بکری کی دورانیں ہیں۔پس ہم اپنا معاملہ خدا کے سپردکرتے ہیں اور اس سے بہتری اور عافیّت کے طالب ہیں۔اے ہمارے رَبّ! ہمارے قصورمعاف فرما اورہمیں ہر مصیبت سے بچا اورہمیں دنیا و آخرت کی رسوائی سے بھی محفوظ رکھ۔