تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 216 of 1089

تذکرہ — Page 216

کَانَ اللّٰہُ لِیَتْرُکَکَ حَتّٰی یَـمِیْزَ الْـخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ۔۵۵۔اُنْظُرْ اِلٰی یُوْسُفَ وَ اِقْبَالِہٖ۔۵۶۔وَاللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰٓی اَمْرِہٖ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔۵۷۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ لِیُقِیْمَ الشَّـرِیْعَۃَ وَیُـحْیِ الدِّیْنَ۔۵۸۔کِتَابُ الْوَلِیِّ ذُوالْفَقَارِ عَلِیٍّ۔۵۹۔وَلَوْ کَانَ الْاِیْـمَانُ مُعَلَّقًا بِالثُّرَیَّا لَنَالَہٗ رَجُلٌ مِّنْ اَبْنَآءِ الْفَارِسِ۔۶۰۔یَکَادُ زَیْتُہٗ یُضِیْٓءُ وَ لَوْ لَمْ تَـمْسَسْہُ نَارٌ۔۶۱۔جَرِیُّ اللّٰہِ فِیْ حُلَلِ الْمُرْسَلِیْنَ۔۶۲۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ۔۶۳۔وَ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُـحَمَّدٍ سَیِّدِ وُلْدِ اٰدَمَ وَخَاتَمِ النَّبِیّیْنَ۔۶۴۔یَرْحَـمُکَ رَبُّکَ وَیَعْصِمُکَ مِنْ عِنْدِ۔ہٖ وَ اِنْ لَّمْ یَعْصِمْکَ النَّاسُ۔۶۵۔یَعْصِمُکَ اللّٰہُ مِنْ عِنْدِ۔ہٖ وَ اِنْ لَّمْ یَعْصِمْکَ اَحَدٌ مِّنْ اَھْلِ الْاَرْضِیْنَ۔۶۶۔تَبَّتْ یَدَٓا اَبِیْ لَھَبٍ وَّتَبَّ۔مَاکَانَ لَہٗٓ اَنْ یَّدْخُلَ فِیْـھَآ اِلَّا خَآئِفًا وَّ مَآ اَصَا۔بَکَ فَـمِنَ اللّٰہِ وَاعْلَمْ اَنَّ الْعَاقِبَۃَ لِلْمُتَّقِیْنَ۔۶۷۔وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ۔۶۸۔اِنَّــا سَنُرِیْـھِمْ اٰیَۃً مِّنْ اٰیَاتِنَا فِی الثَّیِّبَۃِ وَ نَرُدُّ ھَا اِلَیْکَ اَمْرٌ مِّنْ لَّدُنَّـآ اِنَّـا کُنَّا فَاعِلِیْنَ۔۶۹۔اِنَّـھُمْ کَانُوْا یُکَذِّبُوْنَ بِـاٰیَـاتِیْ وَکَانُوْا بِیْ مِنَ الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۷۰۔فَبُشْـرٰی لَکَ فِی النِّکَاحِ۔۷۱۔اَلْـحَقُّ بقیہ ترجمہ۔دےجب تک کہ پاک اور پلید میں فرق کرکے نہ دکھلاوے۔۵۵یوسف اور ا س کے اقبال کی طرف دیکھ۔۵۶اللہ تعالیٰ اپنے امرپر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔۵۷مَیں نے چاہا کہ مَیں خلیفہ بناؤں پس مَیں نے آدم کو پیدا کیا تاکہ وہ شریعت کو قائم کرے اور دین کو زندہ کرے۔۵۸ولی کی کتاب علی کی ذوالفقار ہے۔۵۹اور اگر ایمان ثریّا سے لٹکا ہوتا تو ابناءِ فارس میں سے ایک شخص اُسے وہاں سے بھی لے آتا۔۶۰قریب ہے کہ اُس کا تیل روشن ہوجائے اگرچہ آگ اسے چھوئی بھی نہ ہو۔۶۱اللہ کا رسول تمام رسولوں کے لباس میں۔۶۲کہہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے۔۶۳اور محمدؐ پراور محمدؐ کی آل پر درود بھیج۔جو تمام بنی آدم کا سردار اور خاتم النّبیّین ہے۔۶۴تیرا ربّ تجھ پر رحمت کرے گا اور اپنی جناب سے تیری حفاظت کا سامان کرے گا اگرچہ لوگ تیری حفاظت نہ کریں۔۶۵اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے تیری حفاظت کرے گا اگرچہ رُوئے زمین کے لوگوں میں سے کوئی بھی تیری حفاظت نہ کرے۔۶۶ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ ہلاک ہوگیا۔اس کو نہیں چاہیے تھا کہ وہ اس کام میں (یعنی تکفیر اور تکذیب میں) دخل دیتا مگر ڈرتے ہوئے۔جو تجھ پر آئے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جان لے کہ نیک انجام متقیوں کا ہوتا ہے۔۶۷اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو آنے والے عذاب سے ڈرا۔۶۸ہم انہیں اس بیوہ کے متعلق بھی اپنا ایک نشان دکھائیں گے اور اسے تیری طرف لوٹائیں گے۔یہ امر ہماری جناب سے مقدّر ہوچکا ہے اور ہم ہی کرنے والے ہیں۔۶۹یہ لوگ میرے نشانوں کو جھٹلاتے تھے اور مجھ پر تمسخر کرتے تھے۔۷۰پس تجھے نکاح کیبشارت ہو۔۷۱یہ بات تیرے ربّ