تذکرہ — Page 76
تمام لوگ دریغ کریں۔یعنی خدا تجھے آپ مدد دے گا اور تیری سعی کے ضائع ہونے سے تجھے محفوظ رکھے گا اور اس کی تائیدیں تیرے شامل حال رہیں گی۔۶ وَاِذْ یَـمْکُرُ بِکَ الَّذِیْ کَفَرَ؎۱۔۷۔اَوْقِدْ لِیْ یَـا ھَامَانُ لَعَلِّیْ اَطَّلِعُ اِلٰی اِلٰہِ مُوْسٰی وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّہٗ مِنَ الْکٰذِ بِیْنَ۔۶یاد کر جب منکر نے بغرض کسی مکر کے اپنے رفیق کو کہا ۷کہ کسی فتنہ یا آزمائش کی آگ بھڑکا تا میں موسیٰ کے خدا پر یعنی اِس شخص کے خدا پر مطّلع ہوجاؤں کہ کیوں کر وہ اُس کی مدد کرتا ہے اور اُس کے ساتھ ہے یا نہیں۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جھوٹا ہے۔یہ کسی واقعہ آیندہ کی طرف اشارہ ہے کہ جو بصورت گذشتہ بیان کیا گیا ہے۔۸۔تَبَّتْ یَدَا اَبِیْ لَھَبٍ وَّتَبَّ۔۹ مَاکَانَ لَہٗ اَنْ یَّدْخُلَ فِیْـھَا اِلَّا خَآئِفًا۔۱۰۔وَمَا اَصَابَکَ فَـمِنَ اللّٰہِ۔۸۔ابو لہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوگئے اور وہ بھی ہلاک ہوا۔۹اور اُس کو لائق نہ تھا کہ اِس کام میں بجز خائف اور ترساں ہونے کے یونہی دلیری سے داخل ہوجاتا۔۱۰اور جوتجھ کو پہنچے وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔یہ کسی شخص کے شر کی طرف اشارہ ہے جو بذریعہ تحریر یا بذریعہ کسی اور فعل کے اُس سے ظہور میں آوے۔؎ ۲ وَاللہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔(الف) ’’ یہ لفظ کَفَّرَ اور کَفَرَ دونوں قراءتیں ہیں کیونکہ کافر کہنے والا بہر حال منکر بھی ہوگا اور جو شخص اس دعویٰ سے منکر ہے وہ بہرحال کافر ٹھہرائے گا اور ھَامَان کا لفظ ہَیْـمَان کے لفظ کی طرف اشارہ کرتا ہے اور ہَیْـمَان اس کو کہتے ہیں جو کسی وادی میں اکیلا سرگرداں پھرے۔‘‘ (براہین احمدیہ حصّہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۸۲ حاشیہ) (ب) ’’یادر ہے کہ اس وحی الٰہی میں دونوں قراءتیں ہیں۔کَفَرَ بھی اور کَفَّرَ بھی۔اور اگر کَفَرَ کی قراءت کی رو سے معنی لئے جائیں تو یہ معنی ہوں گے کہ پہلے شخص مُسْتَفْتِیْ میرے پر اعتقاد رکھتا ہوگا اور معتقدین میں داخل ہوگا اور پھر بعد میں برگشتہ اور منکر ہوجائے گا اور یہ معنی مولوی محمد حسین بٹالوی پر بہت چسپاں ہیں۔جنہوں نے براہین احمدیہ کے ریویو میں میری نسبت ایسا اعتقاد ظاہر کیا کہ اپنے ماں باپ بھی میرے پر فدا کردیئے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۶۸ حاشیہ) ۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’یہ پیش گوئی قریباً فتویٰ تکفیر سے بارہ برس پہلے براہین احمدیہ میں شائع ہوچکی ہے یعنی جبکہ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب نے یہ فتویٰ تکفیر لکھا اور میاں نذیر حسین صاحب دہلوی کو کہا کہ سب سے