تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 237 of 1089

تذکرہ — Page 237

٭ ۱۴؍ ستمبر۱۸۹۴ء ’’ وَقْتُ الْاِ۔بْتِلَاءِ وَ وَقْتُ الْاِصْطِفَاءِ وَ لَا یُرَدُّ وَقْتُ الْعَذَابِ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ۔( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۱) ترجمہ۔اِبتلاء کا وقت ہے اور اصطفاء کا وقت ہے اورعذاب کا وقت مجرموں کے سر پر سے کبھی نہیں ٹل سکتا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ ۵۷) ٭ ۱۸ستمبر۱۸۹۴ء (الف)’’ لَنْ یَّـجْعَلَ اللہُ لِلْکَافِرِیْنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلًا۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۱) ترجمہ۔خدا ہرگز ایسا نہیں کرے گا کہ کافروں کا مومنوں پر کچھ الزام ہو۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ ۵۹) (ب) ’’ داغِ ہجرت‘‘ ( ج ) ’’وَ مَکَرُوْا وَ مَکَرَ اللہُ وَاللہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ ثُمَّ یَتَقَضّٰی عَلَی الْمَاکِرِیْنَ۔‘‘ ؎۱ ( د) ’’…؎۲الرّوائـح قَـالُوْاسَاحِرٌ کَـذَّابٌ؎۳۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۱) ( ھ) ’’ اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَالْاَ بْتَرُ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ترجمہ۔تیرابدگو بے خیر ہے یعنی خدا اسے بے نشان کردے گا اور وہ نامراد مرے گا۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۸) ( و) ’’عَسٰی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَعَسٰی اَنْ تُـحِبُّوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ شَـرٌّ لَّکُمْ۔وَاللہُ یَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَاتَعْلَمُوْنَ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ترجمہ۔یہ ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو بُری سمجھو اور وہ اصل میں تمہارے لیے اچھی ہو اور ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو دوست رکھو اوروہ اصل میں تمہارے لئے بُری ہو اورخدا چیزوں کی اصل حقیقت کو جانتا ہےاور تم نہیں جانتے۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۴۳۱ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۱۱) ( ز) ’’وَ ذَرْنِیْ وَالْمُکَذِّبِیْنَ اُوْلِی النِّعْمَۃِ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ترجمہ۔اورمنعم مکذّبوں کی سزا مجھ پر چھوڑدے۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۵) ۱ (ترجمہ از مرتّب) اور انہوں نے بھی تدبیریں کیں اور اللہ نے بھی تدبیریں کیں اور اللہ تدبیر کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔پھر وہ تدبیر کرنے والوں پر جھپٹ پڑے گا۔۲ (نوٹ) یہ الفاظ پڑھے نہیں جاسکے۔(ناشر) ۳ (ترجمہ ازمرتّب) انہوں نے کہا کہ یہ شخص جادوگراوربہت بڑا جھوٹا ہے۔