تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 67 of 1089

تذکرہ — Page 67

حصّہ سوم۱؎ کے الہامات میں درج ہوچکا ہے اور فرقانی اشارہ اِس آیت میں ہے هُوَ الَّذِيْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّيْنِ كُلِّهٖ۔‘‘ ۲؎ (براہین احمدیہ حصّہ چہارم۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۹۳ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳ ) ۱۸۸۳ء ’’جس روز وہ الہام مذکورہ بالا جس میں قادیان میں نازل ہونے کا ذکر ہے ہوا تھا اُس روز کشفی طور پر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی صاحب مرحوم میرزا غلام قادر۳؎میرے قریب بیٹھ کربآواز بلند قرآن شریف پڑھ رہے ہیں اور پڑھتے پڑھتے انہوں نے ان فقرات کو پڑھا کہ اِنَّـآ اَنْـزَلْنَاہُ قَرِیْبًا مِّنَ الْقَادِیَانِ تو میں نے سن کر بہت تعجب کیا کہ کیا قادیان کا نام بھی قرآن شریف میں لکھا ہوا ہے۔تب انہوں نے کہا کہ یہ دیکھو لکھا ہوا ہے تب میں نے نظر ڈال کر جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ فی الحقیقت قرآن شریف کے دائیں صفحہ میں شایدقریب نصف کے موقعہ پر یہی الہامی عبارت لکھی ہوئی موجود ہے۔تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہاں واقعی طور پر قادیان کا نام قرآن شریف میں درج ہے اور میں نے کہا کہ تین شہروں کا نام اعزاز کے ساتھ قرآن شریف میں درج کیا گیا ہے۔مکّہ اور مدینہ اور قادیان۔‘‘ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳صفحہ ۱۴۰) ۱۸۸۳ء ’’ پھر بعد اس۴؎ کے جو الہام ہے وہ یہ ہے۔صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُـحَمَّدٍ سَیِّدِ وُلْدِ اٰدَمَ وَخَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ اور درُود بھیج محمدؐ اورآلِ محمدؐ پر جو سردارہے آدم کے بیٹوں کا اورخاتم الانبیاء ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ سب مراتب اورتفضّلات اورعنایات اُسی کے طفیل سے ہیں اور اُسی ۱ براہین احمدیہ حصہ سوم (ناشر) ۲ یعنی خدا وہ ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔(التوبۃ: ۳۳) (سراج منیر۔روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۴۲) ۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’اس میں یہ بھید مخفی ہے جس کو خدائے تعالیٰ نے میرے پر کھول دیا کہ اُن کے نام سے اس کشف کی تعبیر کو بہت کچھ تعلق ہے۔یعنی اُن کے نام میں جو قادر کا لفظ آتا ہے اِس لفظ کو کشفی طور پر پیش کرکے یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ قادرِ مطلق کا کام ہے۔اِس سے کچھ تعجب نہیں کرنا چاہیے۔اس کے عجائبات قدرت اسی طرح پر ہمیشہ ظہور فرما ہوتے ہیں کہ وہ غریبوں اور حقیروں کو عزت بخشتا ہے اور بڑے بڑے معززوں اور بلند مرتبہ لوگوں کو خاک میں ملادیتا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۱۴۱ حاشیہ) ۴ یعنی الہام ’’وَکَانَ اَمْرُاللٰہِ مَفْعُوْلًا‘‘ مندرجہ صفحہ۶۶ کے بعد (شمس)