تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 736 of 1089

تذکرہ — Page 736

۲۰؍ اپریل۱۹۰۸ء الہام۔’’۱۔بُشْرٰی۔۲۔پھر چلے آتے ہیں یارو زندہ ہوجانے کے دن۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۹) ۲۲؍ اپریل۱۹۰۸ء ’’ نُثْنِیْ عَلَیْکَ الْـخَیْرَ۱؎۔میری مراد پوری ہوئی۔میرے لئے آسمان پر نشان ظاہر ہوا۔خیر و خوبی کا نشان۔‘‘ (کاپی الہامات۲؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳۰) ۲۶؍ اپریل۱۹۰۸ء ’’ مباش ایمن از بازیء روزگار۔‘‘۳؎ ( بدر جلد۷نمبر ۱۷ مورخہ ۳۰؍ اپریل۱۹۰۸ء صفحہ۷۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۰مورخہ ۲۶؍ اپریل۱۹۰۸ء صفحہ ۱) ۲۹؍ اپریل۱۹۰۸ء ’’ اِنِّیْ اُحَافِظُ کُلَّ مَنْ فِی الدَّارِ۔‘‘ ۴؎ ( بدر جلد۷نمبر ۱۸مورخہ ۷؍ مئی۱۹۰۸ء صفحہ۵۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱مورخہ ۶؍ مئی۱۹۰۸ء صفحہ ۱) ۱۹۰۸ء ’’جو کچھ خدا نے مجھے خبردی ہے وہ بھی یہی ہے کہ اگر دُنیا اپنی بد عملی سے باز نہیں آئے گی اور بُرے کاموں سے توبہ نہیں کرے گی تو دُنیا پر سخت سخت بلائیں آئیں گی اور ایک بَلا ابھی بَس نہیں کرے گی کہ دوسری بَلا ظاہر ہوجائے گی۔آخر انسان نہایت تنگ ہوجائیں گے کہ یہ کیا ہونے والا ہے اور بہتیرے مصیبتوں کے بیچ میں آکر دیوانوں کی طرح ہوجائیں گے۔‘‘ ( پیغامِ صلح۔رُوحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۴۴۴) ۹؍ مئی۱۹۰۸ء ’’ سُرنگ۔اَلرَّحِیْلُ ثُمَّ الرَّحِیْلُ۔‘‘۵؎ ( بدر جلد۷نمبر ۲۱مورخہ ۲۶؍ مئی۱۹۰۸ء صفحہ۷۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۵مورخہ ۳۰؍ مئی۱۹۰۸ء صفحہ ۱) ۱ (ترجمہ از ناشر) ہم تیری ثناء کرتے ہیں اچھائی کے ساتھ۔۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۳۰؍اپریل ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ اور الحکم مورخہ ۲۲؍اپریل ۱۹۰۸ء صفحہ ۱ میں یہ الہامات یوں درج ہیں۔’’ میرے لئے ایک نشان آسمان پر ظاہر ہوا۔خیر وخوبی۔میری مرادیں پوری ہوئیں۔‘‘ ۳ (ترجمہ از مرتّب) زمانے کے کھیل سے بے خوف نہ رہ۔۴ (ترجمہ از مرتّب) مَیں ان تمام لوگوں کی حفاظت کروں گا جو اِس دار میں ہیں۔۵ (ترجمہ از مرتّب) کوچ کا وقت آگیا ہے ہاں کوچ کا وقت آگیا۔