تذکرہ — Page 565
۲۳؍ فروری ۱۹۰۶ء (الف) ’’درد ناک دُکھ اور درد ناک واقعہ۔اس کی تشریح میں خواب میں دیکھا کہ کوئی عورت کہتی ہے کہ میری بیوی ناگہانی طور پر فوت ہوگئی۔‘‘ (کاپی الہامات۱؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۸) (ب) ’’ نواب محمد علی خان صاحب رئیس کوٹلہ مالیر کی نسبت میرے پر خدا تعالیٰ نے یہ ظاہر کیا کہ اُن کی بیوی عنقریب فوت ہوجائے گی اور موت کی خبر دے کر یہ بھی فرمایا کہ درد ناک دُکھ اور درد ناک واقعہ … اور یہ اُس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی جبکہ نواب صاحب موصوف کی بیوی بہر طرح تندرست اور صحیح و سالم تھی۔پھر تخمیناً چھ ماہ کے بعد نواب محمد علی خان صاحب کی بیوی کو سِل کی مرض ہوگئی…آخر رمضان ۱۳۲۴ھ میں وہ مرحومہ اُسی مرض سے اِس ناپائیدار دُنیا سے گزر گئیں۔اِس پیشگوئی سے نواب صاحب کو بھی قبل از وقت خبر دی گئی تھی۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۴۳۴، ۴۳۵) ۲۴؍فروری ۱۹۰۶ء ’’ شُد جہانِ عشق بَروَے آشکار‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۸) ۲۵ ؍فروری۱۹۰۶ء ’’اس الہام۳؎کے علاوہ مرحومہ۴؎کے متعلق حضرت اقدسؑ کو ایک الہام یہ بھی ہوا تھا کہ امۃ الحفیظ اور اس پر آپ نے فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اِس الہام میں حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے اور خدا کے وعدے ۱ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۲۴؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ اور بدر مورخہ ۲؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ میں اس الہام کی تاریخ ۲۵؍فروری درج ہے۔بدر کی تفصیل الحکم کی نسبت قدرے مختلف ہے جو یہ ہے۔’’رؤیامیں دیکھا کہ کوئی خادمہ عورت جو اپنے تعلق والوں میں سے کسی گھر کی ہے، آئی ہے اور کہتی ہے کہ میری بیوی یکایک مَر گئی۔یہ سُن کر مَیں اُٹھا ہوں کہ اپنے گھر میں اطلاع کروں کہ پہلا الہام پورا ہوگیا اور پگڑی اور عَصَا ہاتھ میں لیا اور چلنے کو تھا کہ بیداری ہوگئی۔‘‘ ۲ (ترجمہ از مرتّب) عشق کا جہان اس پر ظاہر ہوا۔۳ یعنی الہام’’ درد ناک دُکھ اور درد ناک واقعہ ‘‘ (شمس) ۴ یعنی نواب محمد علی خان صاحبؓ کی بیوی۔(شمس)