تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 343 of 1089

تذکرہ — Page 343

۴۲۔اور ہم نے اس کو خاص اپنا رازدار بنایا۔۴۳۔سب انسانوں سے زیادہ بہادر ہے۔۴۴۔اور اگر ایمان ثریّا پر ہوتا تو وہیں سے وہ لے آتا۔۴۵۔خدا اس کے بُرہان کو روشن کرے گا۔۴۶۔اے احمد رحمت تیرے لبوں پر جاری کی گئی۔۴۷۔تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔۴۸۔خدا تیرے ذکر کو اُونچا کرے گا اور دنیا اور آخرت میں اپنی نعمت تیرے پر پوری کرے گا۔۴۹۔اے میرے احمد تُو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔۵۰۔مَیں نے تیرا درخت اپنے ہاتھ سے لگایا۔۵۱۔اور ہم نے تیری طرف نظر کی اور کہا کہ اے آگ جو فتنہ کی آگ قوم کی طرف سے ہے اس ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی ہوجا… ۵۲۔اے احمد تیرا نام پورا ہوجائے گا اور میرا نام پورا نہیں ہوگا۔۵۳۔اے احمد تُو مبارک کیا گیا اور جو تجھے برکت دی گئی وہ تیرا ہی حق تھا۔۵۴۔تیری شان عجیب اور تیرا بدلہ قریب ہے۔۵۵۔مَیں تجھے لوگوں کے لئے امام معہود بناؤں گا یعنی تجھے مسیح موعود اور مہدی معہود کروں گا۔۵۶۔کیا لوگ اس سے تعجب کرتے ہیں۔۵۷۔ان کو کہہ دے کہ خدا ذُوالعجائب ہے۔۵۸۔اسی طرح ہمیشہ کیا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور اپنے برگزیدوں میں داخل کردیتا ہے۔۵۹۔اور وہ اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا اور لوگ اپنے اعمال سے پوچھے جاتے ہیں۔۶۰۔تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔۶۱۔مَیں نے تجھے اپنے لئے چُنا۔۶۲۔زمین اور آسمان تیرے ساتھ ایسے ہی ہیں جیسا کہ میرے ساتھ۔۶۳۔تیرا بھید میرا بھید ہے۔۶۴۔تُو مجھ سے ایسا ہے جیسے میری توحید اور تفرید۔۶۵۔پس وقت آگیا ہے کہ تجھ کو لوگوں میں شہرت دی جائے گی۔۶۶۔اب تو تیرے پر وہ وقت ہے کہ کوئی بھی تجھ کو نہیں پہچانتا۔۶۷۔اور نزدیک ہے کہ تو تمام لوگوں میں شہرت پا جائے گا۔۶۸۔اور کہیں گے کہ یہ رُتبہ تجھے کہاں سے ملا۔یہ تو جھوٹ ہی معلوم ہوتا ہے۔۶۹۔اصل بات یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ اپنے کسی بندہ کی مدد کرتا ہے اور اس کو اپنے برگزیدوں میں داخل کرلیتا ہے تو زمین پر کئی حاسد اس کے لئے مقرر کردیتا ہے یہی سنت اللہ ہے۔۷۰۔پس ان کو کہہ دے کہ مَیں تو کچھ چیز نہیں مگر خدا نے ایسا ہی کیا۔پھر ان کو چھوڑ دے کہ تا بیہودہ فکروں میں پڑے رہیں۔۷۱۔وہ خدا بہت پاک اور بہت مبارک اور بہت اونچا ہے جس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا۔۷۲۔وہ وقت آتا ہے کہ تیرے باپ دادے کا ذکر کوئی بھی نہیں کرے گا اور ابتدا سلسلہ خاندان کا تجھ سے شروع ہوگا۔(اور یہی انبیاء اور مامورین عظام میں خدا تعالیٰ کی عادت ہے) ۷۳۔اور خدا ایسا نہیں ہے جو تجھے چھوڑ دے جب تک پاک اور پلید میں فرق کرکے نہ دکھلاوے۔۷۴۔مَیں نے ارادہ کیا کہ ایک خلیفہ پیدا کروں سو مَیں نے آدم کو بنایا۔۷۵۔اے آدم تُو اور تیرے دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو۔۷۶۔اےاحمد تُو اور تیرے دوست اور تیری بیوی بہشت میں داخل ہو۔۷۷۔اے مریم تُو اور تیرے دوست اور تیری