تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 344 of 1089

تذکرہ — Page 344

بیوی بہشت میں داخل ہو۔۷۸۔تُو اس حالت میں مرے گا کہ مَیں تجھ سے راضی ہوں گا۔۷۹۔اور خدا کے فضل سے تو بہشت میں داخل ہوگا۔۸۰۔سلامتی کے ساتھ، پاکیزگی کے ساتھ، امن کے ساتھ بہشت میں داخل ہوگا۔۸۱۔خدا تیرے سب کام درست کردے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔۸۲۔تیرے پر سلام تُو مبارک کیا گیا۔۸۳۔اور جس قدر لوگ تیرے زمانہ میں ہیں سب پر مَیں نے تجھے فضیلت دی۔۸۴۔کہیں گے کہ یہ تو افترا ہے۔ہم نے اپنے باپ دادوں سے ایسا نہیں سنا۔۸۵۔اور تیرا خدا قادر ہے ۸۶۔جس کو چاہتا ہے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔۸۷۔اور ہم نے بنی آدم کو بزرگی دی اور بعض کو بعض پر فضیلت بخشی۔۸۸۔اُن کو کہہ دے کہ خدا کی طرف سے نُور تمہارے پاس آیا ہے پس اگر تم مومن ہو تو انکار مت کرو۔۸۹۔جو لوگ کافر ہوگئے اور خدا کی راہ کے مزاحم ہوئے اُن پر ایک مرد نے جو فارس کی نسل میں سے ہے ردّ کیا۔(اس کی سعی کا خدا شاکر ہے۔براہین احمدیہ۱؎) ۹۰۔کتاب ولی کی علی کی ذوالفقار ہے۔۹۱۔اور اگر ایمان ثریّا پر ہوتا تو وہاں سے اُس کو لے آتا۔۹۲۔قریب ہے کہ اس کا تیل خودبخود بھڑک اُٹھے اگرچہ آگ اس کو نہ چھوئے۔۹۳۔وہ خدا سے نزدیک ہوا اور آگے سے آگے بڑھا یہاں تک کہ ۲دو قوسوں کے درمیان کھڑا ہوگیا… ۹۴۔ہم نے اُس کو قادیان کے قریب اُتارا۔۹۵۔اور حق کے ساتھ اُتارا اور حق کے ساتھ اُترا۔۹۶۔اور اس میں وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو قرآن اور حدیث میں تھی۔۹۷۔یعنی وہی مسیح موعود ہے جس کا ذکر قرآن شریف اور حدیثوں میں تھا۔۹۸۔سچی بات یہی ہے جس میں تم لوگ شک کرتے ہو۔۹۹۔اور بعض کہیں گے کہ اس عہدہ اور منصب کے لائق فلاں فلاں تھا جو فلاں جگہ رہتا ہے۔۱۰۰۔اور کہیں گے کہ یہ تو مکر ہے جو تم نے شہر میں مِل جُل کر بنالیا۔۱۰۱۔یہ لوگ تیری طرف دیکھتے ہیں اور تو انہیں نظر نہیں آتا۔۱۰۲۔دیکھو یہ کیسا نشان ہے کہ خدا نے اُسے سکھلایا۔۱۰۳۔اور بغیر ان کے جو پاک کئے جاتے ہیں کسی کو علمِ قرآن نہیں دیا جاتا۔۱۰۴۔اےقادر کے بندے مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۱۰۵۔اور آج تو میرے پاس امین ۱۰۶۔اور تیرے پر دنیا اور دین میں میری رحمت ہے۔۱۰۷۔اور تو منصور اور مظفّر ہے۔۱۰۸۔دنیا اور آخرت میں وجیہہ اور خدا کا مقرب۔۱۰۹۔مَیں تیرا ضروری چارہ ہوں۔۱۱۰۔اور مَیں نے تجھے زندہ کیا۔۱۱۱۔مَیں نے اپنے پاس سے سچائی کی رُوح تجھ میں پھونکی۔۱۱۲۔اور اپنی محبّت تیرے پر ڈا ل دی۔اور تُو نے میری آنکھوں کے سامنے پرورش پائی۔۱۱۳۔خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے۔۱۱۴۔اس نے اس آدم کو یعنی تجھ کو پیدا کیا اور اس کو عزت دی۔۱۱۵۔یہ خدا کا رسول ہے نبیوں کے حُلّوں میں۔۱۱۶۔جو شخص اس کے مطبع سے ردّ کیا گیا اس کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔۱۱۷۔اور یاد کر وہ آنے والا زمانہ جب کہ ایک شخص تیرے پر تکفیر کا فتویٰ لگائے گا۔۱۱۸۔اور اپنے کسی ایسے شخص کو جس کے فتویٰ کا ۱ براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۹۱ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳ (ناشر)