تذکرہ — Page 342
ہے… اور دین الحق عطا کیا گیا ہے…کہ وہ اسلام کی خوبی اور فوقیت ہر ایک پہلو سے تمام مذاہب پر ثابت کردے… ۵۔اور تم ایک گڑھے کے کنارہ پر تھے۔خدا نے تمہیں اس سے نجات دی۔۶۔اور یہ ابتدا سے مقدر تھا۔۷۔خدا کی باتوں کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔۸۔اور وہ ہنسی کرنے والوں کے لئے کافی ہوگا۔۹۔یہ تمام کاروبار خدا کی رحمت سے ہے۔۱۰۔وہ اپنی نعمت تیرے پر پوری کرے گا تاکہ لوگوں کے لئے نشان ہو۔۱۱۔ان کو کہہ دے کہ اگر خدا تعالیٰ سے محبّت رکھتے ہو تو آؤ میری پَیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبّت رکھے۔۱۲۔اور ان کو کہہ دے کہ میرے پاس میری سچائی پر خدا کی گواہی ہے پس کیا تم خدا کی گواہی قبول کرتے ہو یا نہیں۔۱۳۔اور ان کو کہہ دے کہ تم اپنی جگہ پر کام کرو اور مَیں اپنی جگہ پر کرتا ہوں۔پھر تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔۱۴۔خدا نے تجلّی فرمائی ہے کہ تا تم پر رحم کرے اور اگر تم نے منہ پھیر لیا تو وہ بھی منہ پھیر لے گا اور سچائی کے مخالف ہمیشہ کے زندان میں رہیں گے۔۱۵۔تجھ کو یہ لوگ ڈراتے ہیں۔۱۶۔تُو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔۱۷۔مَیں نے تیرا نام متوکّل رکھا۔۱۸۔خدا عرش پر سے تیری تعریف کررہا ہے۔۱۹۔ہم تیری تعریف کرتے اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔۲۰۔لوگ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بُجھادیں مگر خدا اُس نور کو نہیں چھوڑے گا جب تک پورا نہ کرلے اگرچہ منکر کراہت کریں۔۲۱۔ہم عنقریب اُن کے دلوں میں رُعب ڈالیں گے۔۲۲۔جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ ہماری طرف رجوع کرلے گا ۲۳۔تو کہا جائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا جیسا کہ تم نے سمجھا۔۲۴۔اور کہتے ہیں کہ یہ صرف بناوٹ ہے۔۲۵۔اُن کو کہہ دے کہ خدا ہے جس نے یہ کاروبار بنایا۔پھر ان کو چھوڑ دے تا اپنے بازیچہ میں لگے رہیں۔۲۶۔اُن کو کہہ دے کہ اگر مَیں نے افترا کیا ہے تو اس کا گناہ میرے پرہوگا۔۲۷۔اور افترا کرنے والے سے بڑھ کر کون ظالم ہے۔۲۸۔اور ہم قادر ہیں کہ تیری موت سے پہلے کچھ اُن کو اپنا کرشمہء ِ قدرت دکھا ویں جس کا ہم وعدہ کرتے ہیں یا تجھ کو وفات دے دیں۔۲۹۔مَیں تیرے ساتھ ہوں سو تو ہر ایک جگہ میرے ساتھ رہ۔۳۰،۳۱۔۱؎ ۳۲۔تم بہترین امّت ہو جو لوگوں کے فائدہ کے لئے نکالے گئے اور تم مومنوں کا فخر ہو۔۳۳۔اور خدا کی رحمت سے نومید مت ہو۔اُس کی رحمت تجھ سے قریب ہے۔اُس کی مدد تجھ سے قریب ہے۔۳۴۔اس کی مدد ہر ایک دُور کی راہ سے تجھے پہنچے گی۔۳۵۔دُور کی راہ سے مدد کرنے والے آئیں گے۔۳۶۔خدا اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔۳۷۔وہ لوگ تیری مدد کریں گے جن کے دلوں میں مَیں الہام ڈالوں گا۔۳۸۔مَیں غم سے تجھے نجات دوں گا۔۳۹۔مَیں خدا قادر؎۲ ہوں۔۴۰۔ہم تجھے ایک کھلی فتح دیں گے۔۴۱۔جو ولی کو فتح دی جاتی ہے وہ بڑی فتح ہوتی ہے۔۱ (ترجمہ از مرتّب) ۳۰۔اللہ کے ساتھ رہ جہاں بھی کہ تُو ہو۔۳۱۔جس طرف بھی تم اپنا رُخ پھیرو وہیں اللہ تعالیٰ کی توجہ ہے۔۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ حضور اقدس علیہ السلام نے الہام کا حاصل مطلب بیان فرمایا ہے لفظی ترجمہ یہ ہے۔اور تیرا ربّ قادر ہے۔