تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 718 of 1089

تذکرہ — Page 718

خدا ہوں، اور ہر ایک امر میرے اختیار میں ہے… اِس پیشگوئی کے ساتھ یہ پیشگوئی بھی ہے ایک سخت طاعون اِس ملک میں اور دوسرے ممالک میں بھی آنے والی ہے جس کی نظیر پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔وہ لوگوں کو دیوانہ کی طرح کردے گی۔معلوم نہیں کہ اِس سال یا آئندہ سال میں ظاہر ہوگی۔مگر خدا مجھے مخاطب کرکے فرماتا ہے کہ مَیں تجھے اور تمام اُن لوگوں کو جو تیری چار دیواری کے اند ر ہیں بچاؤں گا۔گویا اس دن یہ گھر نوح کی کشتی ہوگا جو شخص اس گھر میں داخل ہوجائے گا وہ بچایا جائے گا۔‘‘ ( اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء۔مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۶، ۴۶۷مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۲؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ النَّجْمِ الثَّاقِبِ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۸) ۵؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔سَاَھَبُ۲؎ لَکَ غُلَامًا زَکِیًّا۔۲۔رَبِّ ھَبْ لِیْ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً۔۳۔اِنَّـا نُبَشِّـرُکَ بِغُلَامِ سْـمُہٗ یَـحْیٰ۔۴۔اَخَذَ ھُمُ اللّٰہُ۔بَقِیَ وَحْدَ ہٗ لَا شَـرِیْکَ مَعَہٗ۔۵۔قُلْ جَآءَ الْـحَقُّ وَ زَھَقَ بقیہ حاشیہ۔ثابت کردیااور وہ اِس طرح پر کہ حضور کی وفات ۴؍ اگست ۱۹۰۸ء کو نہیں بلکہ ۲۶؍ مئی ۱۹۰۸ء کو ہوئی۔صَدَقَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ وَ کَانَ اَمْرُ اللّٰہِ مَفْعُوْلًا۔اور مرتد ڈاکٹر پر اس کی تمام پیشگوئیاں اُلٹ پڑیں۔اُسے ۳۰؍ اکتوبر ۱۹۰۶ء کو الہام ہوا تھا کہ ’’مرزا پھیپھڑے کے مرض سے ہلاک ہوگیا‘‘ مگر وہ خود پھیپھڑے کے مرض سے ہلاک ہوا۔اُس نے پیشگوئی کی تھی کی ’’مرزا کی جڑ بنیاد اُکھڑ جائے گی۔‘‘ (اعلان الحق صفحہ ۷) اور اپنے متعلق لکھا تھا۔'You will succeed' یعنی تم کامیاب ہوجاؤ گے (اعلان الحق صفحہ ۷) سو اس کی اپنی جڑ بنیاد اُکھڑ گئی اور ایسی اُکھڑی کہ نام و نشان تک مِٹ گیا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کام میں اللہ تعالیٰ نے اِس قدر برکت دی کہ آج رُوئے زمین کا کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں آپ کے شیدائی نہ پائے جاتے ہوں۔فَالْـحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِک۔۱ (ترجمہ) تو مجھ سے بمنزلہ اس ستارے کے ہے جو قوت اور روشنی کے ساتھ شیطان پر حملہ کرتا ہے۔(بدر مورخہ ۱۲؍ دسمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۲ (ترجمہ) ۱۔مَیں ایک پاک اور پاکیزہ لڑکے کی خوش خبری دیتا ہوں۔۲۔اے میرے خدا پاک اولاد مجھے بخش۔۳۔مَیں تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتا ہوں جس کا نام یحییٰ ہے (معلوم ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زندہ رہنے والا) ۴۔خدا ان کو پکڑے گا اور یہ خدا کا بندہ اکیلا رہے گا اس کے ساتھ کوئی شریک نہ ہوگا۔۵۔حق آگیا اور باطل