تذکرہ — Page 717
یعنی دشمن جو کہتا ہے کہ صرف جولائی ۱۹۰۷ء سے (لے کر) ۱۴ مہینے تک تیری عمر کے دن رہ گئے ہیں یا ایسا ہی جو دوسرے دشمن پیشگوئی کرتے ہیں ان سب کو مَیں جھوٹاکروں گا اور تیری عمر کو بڑھادوں گا تا معلوم ہو کہ مَیں بقیہ حاشیہ۔یہ پیشگوئی شائع کی کہ ’’مرزا مُسرِف ہے، کذاب ہے اور عیّار ہے۔صادق کے سامنے شریر فنا ہوجائے گا اور اس کی میعاد تین سال بتلائی گئی ہے۔‘‘ (کانا دجّال صفحہ ۵۰) اس کے جواب میں حضرت اقدس ؑ پر بذریعہ وحی یہ دعا نازل ہوئی۔رَبِّ فَرِّقْ بَیْنَ صَادِقٍ وَّ کَاذِبٍ اس کے بعد یکم جولائی ۱۹۰۷ء کو اُس نے لکھا۔’’اللہ نے اِس (مرزا) کی شوخیوں اور نافرمانیوں کی سزا میں سہ سالہ میعاد میں سے جو ۱۱؍ جولائی ۱۹۰۹ء کو پوری ہونی تھی دس ۱۰ مہینے اور گیارہ دن کم کردیئے اورمجھے یکم؍ جولائی ۱۹۰۷ء کو الہاماً فرمایا کہ مرزا آج سے چودہ ماہ تک بسزائے موت ہاویہ میں گرایا جائے گا۔‘‘ (اعلان الحق و اتمام الحجۃ و تکملہ صفحہ ۶مؤلفہ مرتد مذکور) اِس کے مقابل پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء (مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۷ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) میں اس کے متعلق مذکورہ بالا وحی الٰہی یعنی ’’ مَیں تیری عمر کو بھی بڑھادوں گا۔‘‘ شائع فرمائی۔اس کے بعد مرتد مذکور نے ۱۶ ؍ فروری کو یہ اعلان کیا کہ۔’’مرزا ۲۱؍ ساون (مطابق ۴؍ اگست ۱۹۰۸ء)تک ہلاک ہوجائے گا۔‘‘ (دیکھیے اعلان الحق و اتمام الـحجۃ صفحہ ۲۶) اِس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس کے متعلق فرمایا کہ۔’’خدا نے اُس کی پیشگوئی کے مقابل پر مجھے خبر دی کہ وہ خود عذاب میں مبتلا کیا جائے گااور خدا اُس کو ہلاک کرے گا اور مَیں اُس کے شر سے محفوظ رہوں گا۔‘‘ (چشمہ ء ِ معرفت۔روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۳۳۷) اِس کے بعد مرتد مذکور نے ۸؍ مئی ۱۹۰۸ء کے خط کے ذریعہ سے اخبارات میں اعلان کیا کہ۔’’مرزا ۲۱ ساون (۴؍ اگست ۱۹۰۸ء) کو مرضِ مہلک میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجائے گا۔‘‘ (پیسہ اخبار مورخہ ۱۵؍ مئی ۱۹۰۸ء و اہلحدیث ۱۵؍ مئی ۱۹۰۸ء) اِس کے جواب میں حضور ؑ نے فرمایا۔’’اللہ تعالیٰ ظاہر کردے گا کہ راستباز کون ہے۔‘‘ ( بدر جلد۷نمبر ۱۹ ،۲۰مورخہ ۲۴؍ مئی۱۹۰۸ء صفحہ ۷) سو اللہ تعالیٰ نے مرتد مذکور کی پہلی تینوں پیشگوئیوں کی منسوخی کا اعلان خود اس کے قلم سے کرواکر اس کی آخری پیشگوئی کو جھوٹا