تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 538 of 1089

تذکرہ — Page 538

پھر الہام ہوا۔آبِ زندگی ۱؎ پھر الہام ہوا۔قَلَّ مِیْعَادُ رَبِّکَ ۲؎ پھر الہام ہوا۔اس دن خدا کی طرف سے سب پر اُداسی چھاجائےگی۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۲) ۱۷؍ اکتوبر۱۹۰۵ء ’’ رسید مُژدہ کہ آں یارِ دل پسند آمد رسید مُژدہ کہ دیوار از میان برخاست‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۲ بدر جلد ۱ نمبر ۲۹ مورخہ ۲۰؍اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۳۔الحکم جلد ۹نمبر ۳۷مورخہ ۲۴؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱) ۱۸؍ اکتوبر۱۹۰۵ء ۱۔’’ اِنِّیْ ۵؎مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ وَاَلُوْمُ مَنْ۶؎ یَّلُوْمُ وَ اُعْطِیْکَ مَایَدُوْمُ۔‘‘ ۲۔’’ خواب میں دیکھا کہ ایک چُغہ ہے۔وہ اُلٹا ہے مگر اس پر زَربَفت کاکام کیا ہوا ہے دھاگا نظر نہیں آتا۔‘‘ ( بدر جلد ۱ نمبر۲۹ مورخہ۲۰؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳۔الحکم جلد ۹ نمبر۳۷ مورخہ۲۴؍ اکتوبر۱۹۰۵ء صفحہ ۱) ۱ (ترجمہ از مرتّب) زندگی کا پانی۔(نوٹ از ناشر) ریویو آف ریلیجنز ماہ دسمبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۴۸۰ میں ۱۸؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء کے تحت اس الہام کی تفصیل یوں درج ہے۔’’چند روز کارؤیاہے کہ ایک کوری ٹِنڈ میں کچھ پانی مجھے دیا گیا ہے۔پانی صرف دو تین گھونٹ باقی اس میں رہ گیا ہے لیکن بہت مصفّٰی اور مقطّر پانی ہے۔اِس کے ساتھ الہام تھا۔آبِ زندگی۔‘‘ ۲ (ترجمہ از مرتّب) تیرے رَبّ کی مقرر کردہ میعاد تھوڑی رہ گئی ہے۔۳ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۲۴؍اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ اور بدر مورخہ ۲۰؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ۳ میں الہام کے الفاظ یہ ہیں۔’’خدا کی طرف سے سب پر اُداسی چھا گئی۔‘‘ نیز ان الہامات کی تاریخ ۱۸؍اکتوبر درج ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) خوشخبری ملی کہ وہ محبوب آگیا۔خوشخبری ملی کہ پَردہ درمیان سے اُٹھ گیا۔۵ (ترجمہ از مرتّب) مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور جو ملامت کرے گا مَیں اُسے ملامت کروں گا اور تجھے وہ کچھ عطا کروں گا جو ہمیشہ رہنے والا ہے۔۶ الحکم ۲۴؍ اکتوبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱ میں لفظ ’’ مَا یَلُوْمُ ‘‘ہے جو غالباً سہو کاتب ہے۔(شمس)