تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 530 of 1089

تذکرہ — Page 530

۱۰؍ ستمبر۱۹۰۵ء ’’ صبح کے وقت یہ دیکھا کہ ایک مکان ہے اس کے دروازہ کی بڑی کرسی کہ آدمی سےزیادہ کرسی بلند ہے اور وہ دروازہ چبوترہ کی طرح آگے کچھ عمارت رکھتا ہے جس پر تین چار آدمی بیٹھ سکتے ہیں اور اس دروازہ میں مولوی عبدالکریم صاحب بیٹھے ہوئے ہیں اور میں اور چند دوست ہمارے اس دروازہ کے سامنے کھڑے ہیں تب میں نے مولوی عبدالکریم صاحب کو مخاطب کرکے کہا۔مولوی صاحب میں آپ کو آپ کی صحت پر مبارک باد دیتا ہوں۔‘‘ (کاپی الہامات۱؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴۷) بقیہ حاشیہ۔متوحش ہیں۔آج صبح بہت سوچنے کے بعدمیرے دِل میں یہ بات ڈالی گئی ہے کہ بعض وقت ترتیب کے لحاظ سے الہامات پہلے یا پیچھے ہوجاتے ہیں چنانچہ اِن الہامات کی ترتیب اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ ڈالی کہ ایسے الہامات جیسے ’’ اِذَا جَآءَ اَفْوَاجٌ وَّسَـمٌّ مِّنَ السَّمَآءِ‘‘ اور ’’کفن میں لپیٹا گیا‘‘ اور’’ اِنَّ الْمَنَایَـا لَا تَطِیْشُ سِھَامُھَا ‘‘ یہ اِس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ قضاوقدر تو ایسی ہی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و رحم سے رَدّ ِ بلاکردیا۔‘‘ ۱ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ۲۲؍ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۲ اورالحکم مورخہ۱۰؍ ستمبر۱۹۰۵ء صفحہ۱۲میں یہ رؤیا ان الفاظ میں درج ہے۔’’ایک جگہ ایک بڑی حویلی ہے۔اس کے آگے ایک بڑا چبوترہ ہے جس کی کُرسی بہت بلند ہے۔اس پر مولوی عبدالکریم صاحب سفید کپڑے پہنے ہوئے دروازہ پر بیٹھے ہیں۔اسی جگہ مَیں ہوں اور پانچ چار اَور دوست ہیں جو ہر وقت اسی فکر میں رہتے ہیں۔مَیں نے کہا مولوی صاحب مَیں آپ کو آپ کی صحت کی مبارکباد۲؎ دیتا ہوںاور پھر مَیں رو پڑا اور میرے ساتھ کے دوست بھی رو پڑے اور مولوی صاحب بھی رو پڑے۔پھر مَیں نے کہا دعا کرو اور دعا میں تین دفعہ سورہ فاتحہ پڑھی۔‘‘ ۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) خواب کے دو۲ حصّے ہیں ابتدائی حصّہ میں مولوی صاحب کی درمیانی حالت صحت طبع کی طرف اشارہ تھا چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کاربنکل سے بالکل نجات دے دی اور آخری حصّہ میں آپ کی وفات کے متعلق خبر تھی۔ابتدائی حصّہ کے متعلق ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب لکھتے ہیں کہ ’’ اپریشن کے بعد زخم کی حالت کئی روز تک خراب رہی اور انگور کا نام و نشان نظر نہ آتا تھا۔حضرت نے دعا