تذکرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 531 of 1089

تذکرہ — Page 531

۱۲؍ ستمبر۱۹۰۵ء الہام۔’’دو شہتیر ٹوٹ گئے۔اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَنْ اَرَادَ اِھَانَـتَکَ۔‘‘؎۱ (کاپی الہامات؎۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴۸۔بدر جلد ۱ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۴؍ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۲) ۱۳؍ ستمبر۱۹۰۵ء ’’۱۔الہام۔عَفَتِ۳؎ الدِّ یَـارُ کَذِکْرِیْ۔۲۔الہام۔عَفَتِ الدِّ یَـارُ کَذِکْرِیْ۔۳۔عَفَتِ الدِّ یَـارُ کَذِکْرِیْ۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴۸) بقیہ حاشیہ۔کی۔صبح کو رؤیا سنایا…اُسی روز قریب دس بجے کے مَیں جو پٹّی لگانے کے لئے گیا تویہ دیکھ کر مجھے بڑی حیرانی ہوئی کہ قریباً تمام زخم پر انگور آگیا تھا۔اِس سے پہلے روز انگور کا نام ونشان نہ تھا اور سڑا ہوا مواد اس کے اندر سے نکلتا تھا۔یہ بالکل عجوبہ اور خارق عادت بات تھی کہ اتنے بڑے زخم پر جو اس وقت قریب ۸انچ لمبا اور ۶انچ چوڑا تھا، ایک دن میں انگو رآجائے۔میرے اور ڈاکٹر رشید الدین صاحب کے خیال میں یہ قریباً آٹھ دس روز کا کام تھا جو ایک دن میں ظہور پذیر ہوا تھا اور یہ دعا کا نتیجہ تھا۔‘‘ (الحکم مورخہ ۱۰ ؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۴) ۱ (ترجمہ از مرتّب) مَیں ایسے شخص کو ذلیل کروں گا جو تیری اہانت چاہے گا۔۲ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ۷؍ جون ۱۹۰۶ء صفحہ۴ میں اس الہام کی وضاحت یوں مندرج ہے۔’’ فرمایا۔جو الہامِ الٰہی نازل ہوا تھا کہ دو شہتیر ٹوٹ گئے ان میں سے ایک شہتیر تو مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم تھے دوسرے چودھری۵؎صاحب معلوم ہوتے ہیں۔‘‘ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) الحکم مورخہ ۱۰ ؍ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۲ میں ہے ’’دو ۲شہتیر ٹوٹ جائیں گے۔‘‘ اس کے بعد زور سے الہام ہوا۔’’ اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَنْ اَرَادَ اِھَانَـتَکَ۔‘‘ ۳ (ترجمہ از مرتّب) دیار مِٹ جائیں گے جیسا کہ مَیں بتا چکا ہوں۔دیار مِٹ جائیں گے جیسا کہ مَیں بتا چکا ہوں۔دیار مِٹ جائیں گے جیسا کہ مَیں بتا چکا ہوں۔۴ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۴؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۲ میں صرف الہام درج ہے جب کہ الحکم مورخہ ۱۰؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۲ میں ’’کَذِکْرِیْ‘‘ کی یہ وضاحت مرقوم ہے۔’’ فرمایا۔کَذِکْرِیْ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ پہلے پیش گوئی ہوچکی ہے۔‘‘ ۵ یعنی چودھری الہ داد صاحب ہیڈ کلرک دفتر ریویو آف ریلیجنز قادیان جو ۲۷؍ مئی ۱۹۰۶ءکو فوت ہوئے۔(شمس)