تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 65 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 65

تذكرة المدى 65 ہے کہ گندم گوں اور سیدھے لٹکواں بالوں والا - وہ اس پہلے کا مثیل اور محمد مصطفیٰ کا مثیل ہے گویا یہ دو نبیوں کا مظہر اور دو رسولوں کے اوصاف سے متصف ہے اس واسطے مہدی بھی ہوا اور صحیح بھی جب دو ملئے الگ الگ بیان ہوئے اور پھر علاوہ اس کے اِمامُكُمْ مِنْكُمُ فرما دیا جو بخاری شریف میں موجود ہے تو پھر یہ دو نام ایک کے ہوئے یا دو کے اور ایک وفات بیان کر دی۔حافظ صاحب : حدیث میں درمیانہ قد آیا ہے اور مرزا صاحب بخلاف اس کے طویل القامت ہیں۔سراج الحق : بالکل غلط ہے حضرت کا درمیانہ قد ہے ایک اور شخص : حافظ صاحب تم نے مرزا صاحب کو دیکھا ہے حافظ صاحب : نہیں میں نے نہیں دیکھا پر سنا ہے۔وہی شخص : سنی سنائی بات کا کیا اعتبار - اعتبار پیر صاحب کی بات کا ہونا چاہئے (مجھ سے مخاطب ہو کر کیوں حضرت پیر صاحب آپ نے مرزا صاحب کو دیکھا ہے؟ سراج الحق : میں نے دیکھا اور دیکھنا کیسا ۱۲۹۸ ہجری سے مجھ کو حضرت اقدس کی خدمت مبارک میں نیاز حاصل ہے۔وہی شخص : بمقابلہ حافظ صاحب کے تمہارا کہنا سچا ہے۔ہانسی میں تبلیغ پھر میں دہلی سے روانہ ہو کر پانی آیا اور اپنے جد امجد چار قطب کی خانقاہ شریف میں ٹھرا تمام شہر میں یہ صدا کہ حضرت عیسی امام مہدی موعود تشریف لے آئے پہنچائی گئی۔چونکہ تمام لوگوں کی نظریں آسمان کی طرف یا مکہ معظمہ کی سرزمین میں تھیں ابن واسطہ لوگوں کو اس صدا سے حیرانی ہوئی سینکڑوں آدمی ملنے اور اس خبر کو سننے کے لئے آئے ان کو سمجھایا گیا کہ نہ کوئی آسمان پر گیا اور نہ آسمان سے آئے۔تمام نبی رسول اور اولیاء اسی طرح پیدا ہوئے جو آتا ہے وہ یہیں سے آتا ہے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں حضرت خاتم الانبیاء افضل الرسل محمد مصطفی ا کی نسبت فرماتا