تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 66 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 66

تذكرة المهدي 66 ہے اَفَكُلَّمَا جَاءَ كُمْ رَسُولُ بِمَا لَا تَهْوَى أَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْ فَفَرِيقًا - كَذَّبْتُمْ وَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ۔جب آئے تمہارے پاس رسول وہ چیز ( کلام الہی شریعت معرفت اصلاح توحید وغیرہ لیکر مگر تمہاری خواہشوں کے برخلاف تو تم نے تکبر کیا اور باوجود تکبر کے ایک فرقہ کو جھٹلایا اور ایک فرقہ کے قتل کے در پئے ہوئے اس آیت شریف سے معلوم ہوا کہ جو رسول آتا ہے وہ بر خلاف لوگوں کی خواہشوں کے آتا ہے چنانچہ آنحضرت ا تمام لوگوں کی آرزو امیدوں سے علیحدہ ہی آئے نصاری اور یہود وغیرہ کیا کیا امیدیں باندھے بیٹھے ہوں گے اور اصل شریعت کو چھوڑ کر اپنے مفہوم اور سمجھ کے مطابق کیا کیا آرزو میں دل میں رکھتے ہونگے اپنی ناقص عقل اپنی ناکارہ سمجھ اپنے ناکارہ اور و ہمی اور مخدوش علم پر اترا اترا کر کیا کیا گھمنڈ رکھتے ہوں گے سواس خیرالمرسلین ال ل ل ا ن نے تشریف لا کر سب کی آرزؤں کو خاک میں ملا دیا یک طرف حیران از د شاہان وقت یکطرف مبہوت ہر دانشوری تمام عالموں اور درویشوں احبار رہبان تحسین امراء ورؤسا کی امیدوں پر یک لخت پانی پھیر دیا۔بعینہ اس زمانہ کا بھی یہی حال تھا اور ہے کہ وہ شریعت اور وہ تقویٰ اور طهارت وہ معرفت اور بچے علوم سے دنیا غافل تھی صوفی عالم امیر غریب سب نے علیحدہ علیحدہ اپنی اپنی شریعت بنارکھی تھی اور وہ جو حضرت محمد مصطفی سید الانبیا سرور اولین و آخرین ا اللہ کی طرف سے نور لیکر آئے تھے اس کو سب نے بھلا دیا اور کم کر دیا تھا حق کو ناحق اور ناحق کو حق بنا رہے تھے رسوم لہ ہم پرستی مردہ پرستی کی حد نہ رہی تھی اور پھر یہ غضب کہ ہر فرقہ یہی سمجھتا تھا کہ نا میں سے ہی وہ امام آئے گا بلکہ بعض نے یہود کی طرح فقہ کی کتابیں بھی لکھدیں۔کہ وہ امام اس پر عمل کرے گا سو دہ امام موعود خلیفه موعود علیہ الصلوة والسلام عین وقت پر آیا سب کی آنکھیں چوندھیا گئیں علم سلب ہو گئے قلم ٹوٹ گئے