تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 64 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 64

تذكرة المهدى 64 حافظ : وہ ابن مریم یہ ابن مرتضی۔سراج الحق: یہی تو خوبی ہے اور اسی میں تو بھید ہے کہ خدا نے ابن غلام مرتضیٰ کو مسیح ابن مریم بنا دیا اسکی قدرتیں غیر محدود وہ مالک الملک جس کو جو چاہے بنادے۔اور یہ تمہاری غلطی ہے کہ ابن مریم کے معنے مریم کے بیٹے کے سمجھتے ہو ابن مریم نام ہے حضرت مسیح کا چنانچہ قرآن شریف میں ہے إِنَّ اللهَ يُبَشِّرُكَ بِكَلِمَةٍ مِنْ اسْمُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ یعنی اللہ بشارت دیتا ہے تجھ کو اے مریم جو اس کی طرف سے کلمہ ہے اور نام اس کا مسیح عیسی بن مریم ہے اس ترجمہ کا خلاصہ تو یہی ہوا کہ اے مریم ہم تجھے ابن مریم کی بشارت دیتے ہیں کہنا تو یہ چاہئے تھا کہ ہم تجھ کو بشارت دتے ہیں کہ ایک بیٹا عیسی نام دیا جاتا ہے مریم کو ابن مریم بیٹا دیا جاتا ہے۔حافظ صاحب یہ تو میری سمجھ میں نہیں آتا۔سراج الحق : جب کسی کی عقل ماری جاتی ہے تو سچی بات کبھی بھی سمجھ میں نہیں آئی تم تو اگر حضرت مسیح یا حضرت رسول کریم کے زمانہ میں ہوتے تو وہ بھی سمجھ میں نہ آتے حافظ صاحب تم تو صوفی ہو صوفیوں کی سمجھ میں تو یہ بات پہلے آنی چاہئے تھی۔حافظ صاحب : مسیح اور مہدی دو شخص ہیں۔سراج الحق : حافظ صاحب دو نہیں ایک ہی کے دو نام ہیں تم حافظ بھی ہو اور احمد بھی یہ دو نام تمہارے کیسے ہوئے حدیث شریف میں آیا ہے لا مُهْدِی لا : جو ترجمہ لا إله إلا الله ہے وہی ترجمہ اسی ترکیب سے لَا مُهْدِى لا عیسی کا ہے یوں سمجھو کہ دو ٹیسٹی ہیں ایک وہ ٹھیسٹی جو ہمارے نبی الی سے چھ سو سال پیشتر ہو چکے ہیں اور موسیٰ علیہ السلام سے چودہ سو برس بعد جن کا حلیہ آنحضرت ا نے یہ بتلایا کہ وہ سرخ رنگ اور گھنگریالے بالوں والا ہے اور دو سرا دہ عیسی ہے جو رسول اللہ اللہ سے چودہویں صدی میں آنے والا