تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 208 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 208

تذكرة المحمدي > 208 کہاں اور ایسی بے امنی کیسی یہ بے امنی روحانیت اور عذاب الہی کی معلوم دتی ہے کیونکہ میں جواب قادیان شریف گیا تھا تو حضرت اقدس علیہ السلام کے سامنے ایک شخص نے جو ہندوستان کا تھا اور شاید وہ اس ضلع گورداسپور میں ملازم تھا اتفاق سے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ ایک شخص نے آپ کے دعوئی مجددیت پر اعتراض کیا اور پھر اس نے استخارہ کیا اور اس کو استخارہ میں یہ آیت معلوم ہوئی آیت تو یاد رہی نہیں لیکن ں کا مطلب یہ تھا کہ جو اس کو نہیں مانے گا وہ ہمیشہ کی جنم میں ڈالا جاوے گا سو ایسی ہی بات معلوم ہوئی ہے کہ لوگ انکار کریں اور اس انکار کی نوبت دور تک پہنچے اور لوگوں پر طرح طرح کے عذاب آدیں جب ہم کئی برس کے بعد قادیان گئے تو میری بیوی ساتھ تھی جب اس نے حضرت اقدس علیہ السلام کی شکل دیکھی تو دیکھتے ہی پہچان گئی کہ وہ جو میں نے خواب میں دیکھا تھا ہو بہو یہ وہی بزرگ ہیں اور دوڑی آئی اور مجھ سے کہنے لگی کہ خدا کی قسم جن کو میں نے خواب میں دیکھا تھا وہ یہی حضرت اقدس ہیں اور وہی مکان ہے یہ خواب میری بیوی نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں بیان کیا حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب تمہارا سچا ہے پھر میری بیوی نے بیعت کی۔اور صدق دل سے بیعت کی پھر ایک مدت کے بعد یہ خواب یوں سچا نکلا کہ دنیا نے حضرت اقدس علیہ السلام کی تکذیب کی اور دنیا پر عذاب کبھی زلزلہ کی شکل میں کبھی طاعون کی شکل میں کبھی طوفان کی شکل میں کبھی اور رنگ میں غرض کہ روحانی و جسمانی عذاب دنیا پر نازل ہوا اور لوگوں میں پریشانی پھیلی اور سوائے قادیان کے جیسا کہ حضور علیہ السلام نے خواب میں میری بیوی سے فرمایا تھا کہیں امن و امان نہ رہا اور دار الامن ہوا تو قادیان ہی ہوا۔ایسا ہی ایک خواب میرے بھانجے حضرت احمد نے ایک روز دوسرا خواب دیکھا صبح کو اٹھ کر کہنے لگا کہ ماموں صاحب تم مرزا صاحب