تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 209 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 209

تذكرة المهدي 209 کی بیعت توڑ دو۔اب بھی کچھ نہیں گیا ہے۔میں نے کہا کیوں کہنے لگا رات کو میں نے ایک خطر ناک پر وحشت خواب مرزا صاحب کی نسبت دیکھا ہے چونکہ وہ نوجوان بچہ تھا وہ اپنی ناسمجھی سے مبشر خواب کو منذر سمجھ گیا علم رویا ایک عجیب علم ہے خدا کے پاکیزہ علوم اور اسرار سے ہے اس کو وہی سمجھ سکتے ہیں جن کو حضرت باری تعالیٰ عزاسمہ سکھلاتا اور بتلاتا ہے میں نے کہا اچھا وہ خواب بیان کرو اس نے بیان کیا کہ ایک بڑا وسیع مکان ہے اس میں مرزا صاحب بیٹھے ہیں اور سامنے ایک لاٹھی رکھی ہوئی ہے اور چاروں طرف بت پتھر کے رکھے ہیں سب کا منہ مرزا صاحب کی طرف ہے اور میرزا صاحب ان کو دیکھ رہے ہیں۔اور وہ تمام بت ہاتھ جوڑ رہے ہیں اور تمام کے تمام بت ناقص ہیں کسی کا ایک ہاتھ نہیں کسی کے دونوں ہاتھ نہیں کسی کی ایک ٹانگ نہیں ہے اور کسی کے دونوں نہیں کسی کے ایک آنکھ نہیں اور کسی کے دونوں نہیں کسی کا ایک کان نہیں اور کسی کے دونوں نہیں غرضیکہ کوئی لولا کوئی لنگڑا کوئی کانا کوئی اندھا اور تھوڑے سے آدمی بھی بیٹھے ہیں اور منجملہ ان آدمیوں کے ماموں صاحب تم مرزا صاحب کے سامنے بیٹھے ہو تم اور سب لوگ اور تمام بت مرزا صاحب کے آگے ہاتھ جوڑ کر بیٹھے ہیں کسی کا ایک ہاتھ ہے تو وہ ایک ہاتھ ہی لمبا کر رہا ہے یعنی جوڑ رہا ہے کسی کا ہاتھ نہیں صرف مونڈھا ہے وہ مونڈھے کو ہی آگے کئے ہوئے ہے گویا وہ بھی ایک طریق سے ہاتھ جوڑ رہا ہے اور ایک بت سب سے بڑا ہے وہ بھی ہاتھ جوڑ رہا ہے اور اس کے جسم ہی جسم ہے اور کوئی عضو سلامت نہیں بس یہ خواب میں نے سن کر سجدہ شکر اللہ جل شانہ کی بارگاہ میں کیا اور پھر میں نے کہا اے بھائی یہ خواب تو عجیب طرح سے خدا کی قدرتوں کو ظاہر کر رہا ہے اور حضرت اقدس علیہ السلام کے دعوی کی تصدیق کرتا ہے گویا آپ سردار ہیں مقتداء میں پیشوا ہیں اور تمام عالم کے لوگ یعنی اہل علم اور بے علم عاجز ہو کر حضرت اقدس کے آگے ہاتھ جوڑ رہے ہیں اور اپنی عاجزی کا اقرار کر رہے ہیں