تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 159 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 159

تذكرة المهدي 159 لگے کہ سونا چاندی بن سکتا ہے کہ نہیں اس کا کوئی نسخہ یاد ہو تو بتلاؤ میں نے کہا سونا چاندی ہرگز نہیں بن سکتا کیونکہ میں نے صدہا فقیروں اور مہوسوں کو دیکھا ہے ان کو بناتے نہیں دیکھا ایک انچ کی کسر ضرور رہ جاتی ہے اور میرا بچپن سے یہ اعتقاد تھا کہ کیمیا کوئی شے نہیں ہے عباس علی بولے کہ کیا کرامت سے کیا معجزہ سے بھی نہیں بن سکتی۔میں نے کہا ہرگز نہیں بن سکتی ہے اس واسطے صوفیائے کرام نے لکھا ہے کہ قلب ماہیت حقیقی جائز نہیں ہے کو عارضی ہو جاوے جیسے سفید کپڑا رنگا جاتا ہے لیکن بعد مدت کے وہ پھر اصلیت پر آجاتا ہے آپ معجزہ کرامت کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں۔یہ میرا کہنا تھا اور عباس علی کا بگڑنا تھا۔پھر ہم دونوں حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں گئے اور میں نے عرض کیا کہ میرا عقیدہ ہے کہ سونا چاندی معجزات سے کرامات سے یا جڑی بوٹی سے اور یا اور طرح سے نہیں بن سکتا۔حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا سچ ہے معجزہ کی حقیقت یہی ہے کہ آئندہ کے واقعات بتلائے جاتے ہیں اور امور مستقبلہ پیش ؟ آمدہ سے اطلاع دیجاتی ہے اسی واسطہ نبی کو نبی یعنی مستقبل کا خبر دہندہ کہا گیا ہے۔اور رسول کے معنی بھی یہی ہیں کہ وہ ہدایت اور نور کی رسالت کرتا ہے اور آئندہ کے لئے جو عذاب الہی نافرمانی سے آتا ہے اسکی پیغامبری کرتا ہے خواہ وہ عذاب دنیا میں آوے خواہ قیامت کے روز- الحمد للہ کہ خاکسار کو بچپن سے جب سے کہ میں نے ہوش سنبھالا ہے چار چیزوں پر کبھی یقین نہیں ہوا ایک کیمیا پر دوسرے دیوانوں کے ولی اللہ سمجھنے پر تیسرے دست غیب پر جو لوگ وظیفے پڑھتے ہیں کہ روپیہ روز یا پانچ روپیہ روز بستر کے نیچے سے یا مصلے کے نیچے سے غیب سے مل جایا کریں چوتھے اسبات سے مرا دل کراہت کرتا رہا کہ انگریزوں کی بادشاہت جاتی رہے۔لوگ تو ہمیشہ یہی چاہتے رہے کہ سلطنت برطانیہ جاتی رہے انگریزوں کا راج جاتا رہے۔اور مسلمان بادشاہ آجاوے جو یہ کہتا میرے تن بدن میں آگ کا شعلہ بھڑک جاتا تھا اور اس