تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 76 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 76

تذكرة المهدى 76 میاں جان محمد مرحوم و مغفور قادیانی فوت ہو گئے تو حضرت اقدس علیہ السلام جنازہ کے ساتھ ساتھ تشریف لے گئے۔یہ مرحوم آپ کے معتقدوں اور عاشقوں اور فدائیوں میں سے تھا۔خوش گلو تھا اس پر بوجہ اعتقاد حضرت اقدس بڑی بڑی نا قابل برداشت ابتلا ئیں آئیں ماریں تک مخالفوں سے کھا ئیں وجوہ معاش تک بند ہو ئیں اور طرح طرح کی اذیتیں اور قسم قسم کی تکلیفیں مخالفوں کی طرف سے پہنچیں جو بیان سے باہر ہیں مگر اللہ اللہ مرحوم ایسا ثابت قدم رہا کہ جو حق ثابت قدمی کا ہوتا ہے وہ حضرت اقدس علیہ السلام کے ہم عمر تھا مجھ سے بڑی محبت رکھتا تھا اور عجیب عجیب باتیں حضرت اقدس کی سنایا کرتا تھا ایک دفعہ انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے ایک خواب اس زمانہ میں دیکھا تھا کہ جب براہین نہیں لکھی گئی تھی اور اس کا کوئی ذکر بھی نہیں تھا کہ ہمارے گھر میں یعنی میری والدہ کے حضرت عیسی علیہ السلام پیدا ہوئے ہیں اور ہمارے گھر میں بڑی خوشیاں کر رہے ہیں اس خواب سے جب آنکھ کھلی تو کچھ تعبیر سمجھ میں نہیں آئی۔جب حضرت اقدس علیہ السلام نے براہین احمدیہ لکھی اور مجددیت کا دعوی کیا تو اس خواب کی یہ تعبیر معلوم ہوئی کہ حضرت عیسی کے پیدا ہونے سے مراد مجدد اور امام وقت سے ہے جو عیسوی قلب اور مسیحی صفات اپنے اندر رکھتا ہے اور وہ یہی حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام ہیں اور ہمارا گھر اور مرزا غلام مرتضیٰ کا گھر دو گھر نہیں ہیں اور میں حضرت اقدس علیہ السلام کی والدہ کو بچپن سے ماں کہا کرتا تھا یہ تعبیریوں پوری ہوئی یہ خواب بیان کر کے مرحوم بہت ہی خوش ہو جاتا اور خوشی سے پھولا نہ سماتا۔بعض دفعہ میں نے دیکھا کہ یہ خواب بیان کر کے وجد میں آجاتا۔جان محمد مرحوم قادیانی کا جنازہ حضرت اقدس امام موجود علیہ السلام بھی میاں جان محمد مرحوم سے بہت محبت رکھتے تھے حضرت اقدس علیہ السلام کیسے ہی عدیم الفرصت ہوتے