تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 59 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 59

تذكرة المهدى 59 اول صحیفه گرامی اور اشتہار حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام ان کو پڑھ کر سنایا۔انہوں نے کہا کہ کئی مہینے سے تو آپ یہ بیان کرتے تھے کہ حضرت مسیح آسمان پر زندہ ہیں اور پھر آخری زمانہ میں آسمان سے اتریں گے اور امام مہدی پہلے موجود ہونگے میں نے کہا کہ وہ پہلا بیان غلط تھا اور یہ صحیح ہے جو اس اشتہار میں ہے پہلے بے تحقیقی محض کہانی کے طور پر سنا سنایا تھا اور یہ حق ہے میرے پاس اس وقت اور کوئی دلیل نہیں صرف یہی دلیل کافی ہے کہ حضرت اقدس اپنے اس دعوئی میں صادق ہیں ایک مدت سے میں آپ کی خدمت مبارک میں حاضر ہو تا ہوں اور ۱۲۹۸ھ سے مجھ کو حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں باریابی ہے صادق انسان کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا۔یہ منہ ہی جھوٹوں کا نہیں ہے جس کی صداقت اور صداقت کے نشان کئی سال سے دیکھے گئے اس کا خلاف واقعہ کوئی بیان نہیں سنا تو اب کیسے یکایک اس کا بیان کذب پر محتمل ہو سکے۔اللہ تعالٰی کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس نے ہمیں بیہون دکھایا اور اس مبارک زمانہ اور ان پر شرف ایام میں ہمیں پیدا کیا۔خیر کھانا تو خوشی کے مارے کس سے کھایا جاتا تھا تمام بدن رواں میرا وعظ رواں خوشی سے لذت و سرور میں بھر گیا رات کو وعظ تھا اس وعظ میں تخمینا پانسو سے زیادہ آدمی ہوں گے منجملہ ان کے سید محمد اکبر علی اور سیف الرحمن سجادہ نشین سید بهادر غازی رحمتہ اللہ علیہ سید منور علی شیخ محمد بخش محمد رمضان خان سرپنچ محمد نجف خان سرپیچ - محمد کالیخان سر پیچ - محمد ہوشدار خان سرپنچ محمد حمید خان سر پنچ محمد عنایت خان رئیس اعظم بهوره خان رئیس اعظم رسالدار نواب محمد عیسی خان محمد گلاب خان تھانہ دار محمد مشرف بیگ داعظم بیگ و عبد الصمد خان سرشتہ دار مولوی غلام محی الدین سجادہ نشین سید عبد الرحمن ملا غلام احمد خان - خدا بخش ملا عبد الوہاب شیخ محمد موسی پیر جی کمال الدین و پیر جی جمال الدین و ملا مستعان و مرزا محمد امین بیگ و مرزا حسن علی بیگ و عبد الواحد