تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 58 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 58

تذكرة المهدى 58 چار شخص اور بھی تھے اتنے میں چٹھی رساں آیا اور پانچ سات خط مجھ کو دیے اور ایک اشتہار حضرت اقدس علیہ السلام کا بھی تھا حضرت اقدس علیہ السلام کی یہ عادت تھی کہ جو اشتہار چھپتا یا کتاب وہ میرے نام جہاں میں ہوتا ضرور بھیج دیا۔کرتے تھے پس میں نے وہ صحیفہ عظامی حضرت اقدس علیہ السلام کھولا تو اس میں یہ لکھا تھا۔بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ ایک اشتہار آپ کی خدمت میں روانہ کیا جاتا ہے آپ اس کو غور سے پڑھیں اور دوسروں کو بھی سنادیں۔اور اشتہار کے متعلق ایک کتاب لکھی گئی ہے جو امر تسر چھپ رہی ہے وہ خدمت میں روانہ ہوگی انشاء اللہ تعالٰی خاکسار مرزا غلام احمد از مقام لودهیانه مکان شاہزادہ غلام حیدر خان پھر اشتہار حضرت اقدس کا دعویٰ مسیحیت اور میری تصدیق دیکھا تو اس اشتہار کی سرخی یہ تھی لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يُحْيِي مَنْ حَيَّى عن بنت اس کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے اور ان کے رنگ میں رنگین ہو کر اور صفات مسیحی لے کر روحانی طور سے میں آیا ہوں۔جس مسیح کے آنے کا اس امت میں وعدہ تھا سو دہ موعود میں ہوں اس اشتہار کے پڑھتے ہی میری بھوک خوشی کے مارے جاتی رہی۔اور شادی مرگ کی سی حالت مجھ پر طاری ہو گئی۔ایک طرف تعجب اور ایک طرف خوشی کھانا کھانا تو جاتا رہا اس اشتہار کو بار بار پڑھتا رہا نور محمد اور اللہ بندہ ہانسوی اس دعوت میں شریک تھے انہوں نے جو میری یہ حالت دیکھی تو وہ بھی متعجب ہو گئے اور حال دریافت کیا اور نیز صاحب خانہ نے بھی پوچھا کہ اس اشتہار میں ایسی کیا بات ہے کہ جس سے کھانا چھوڑ دیا اور چہرہ پر آثار خوشی اور تعجب کے پائے جاتے ہیں میں نے وہ