تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 60 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 60

تذكرة المهدى 60 خان وغیرہ ہر قوم کے لوگ تھے میں نے بیٹھتے ہی پہلے اللہ تعالی کی حمد و ثنا بیان کی اور کہا کہ میں اس وقت حاضرین کو ایک عجیب بات سناتا ہوں اور اللہ تعالٰی کی نعمت اور اس کے فضل و احسان کا بیان کرتا ہوں جو اس نے ہم پر اور تم پر فضل فرمایا۔اور سینکڑوں برس کی امید کو پورا کیا ہزاروں لاکھوں اور کروڑوں اولیاء ابدال غوث و قطب عابد زاہد امام علماء فضلاء اور بیشمار مومن اور مسلمان اس نعمت بے بہا اور فضل و احسان کے امیدوار گذر گئے کہ ہم اس نعمت کو پائیں اور ایک دوسرے کو یہ وصیت کرتا رہا کہ جس کو یہ نعمت ملے وہ اسکی قدر کرے وہ نعمت کیا ہے وہ یہ ہے کہ قرآن شریف اور حدیثوں میں آیا ہے کہ آخری زمانہ میں امام مہدی پیدا ہوں گے اور حضرت عیسی علیہ السلام آئیں گے جیسا کہ میں کئی مہینے سے تم سے بیان کر رہا ہوں اور تم نے اور جگہ بھی سنا ہو گا سو وہ آنے ولا مهدی امام آخر الزمان اور عیسی موعود آگیا مبارک ہو اور سعید ہے وہ جو اس کو مانے او بڑا ہی بد بخت اور بد قسمت ہے جو اس کا انکار یا اس سے روگردانی کرے وہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب ہیں جو قصبہ قادیان کے رئیس ہیں (علیہ الصلوة والسلام) پھر میں نے آپ کا اشتہار سب کو پڑھ کر سنایا کچھ لوگ یہ بیان سن کر تعجب میں پڑ گئے اور بعض نے انکار کیا اور بعض خاموش رہے اور بہتوں نے صریح تکذیب کی۔بعد اس کے دوسرے روز یہ عریضہ حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں لکھا جس کا خلاصہ یہ ہے۔بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم از خاکسار محمد سراج الحق نعمانی و جمالی- سرج اللہ وجہہ الرحمن بخدمت مبارک مسیح الزمان مهدی دوران حبیب الرحمٰن حضرت اقدس مرزا غلام احمد رئيس قادیان دام عنا يتهم - الصلوۃ والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاته حضور کا نامہ عنایت مکرمت معه اشتهار شرف صدور لایا خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمارے زمانہ میں اور اس پر فتن زمانہ میں حضور منصب مہدویت اور درجہ