تذکرۃ المہدی — Page 276
تذكرة المهدي 276 اور گھر پر بھی کسی نامی گرامی مشہور و معروف عالم و فاضل سے تعلیم نہیں پائی اور قادیان کے لوگ بھی ایسے جاہل اور بے علم ہیں کہ ان کی صحبت اچھے بھلے آدمی کو خراب کر دیتی ہے ایسی حالت ایسی صحبت ایسا کو ردہ گاؤں اور پھر ایسا شخص یہاں پیدا ہو کہ تمام ہندوستان و پنجاب میں جس کا نظیر نہیں دیکھا۔یہ حقائق یہ نکات یہ اسرار یہ معرفت کے کلمات جو اس کے منہ سے نکلتے ہیں وہ کہیں دیکھے نہ سنے۔پھر کہتے خدا نے ہی پڑھایا خدا نے ہی سمجھایا یہ سب اس کی قدرت کے کرشمے اور منظر ہیں خدا بھی عجیب خدا ہے اس نے تمام عالی شان پہاڑوں میں سے ایک بے حیثیت پہاڑی طور کو پسند کیا۔تمام ملکوں میں سے عرب جیسے ، ملک اور تمام شہروں میں سے مکہ جیسے اجاڑ نگر کو چن لیا۔اور اب دلی لکھنو بمبئی کلکتہ و غیرہ لندن کو چھوڑ کر قادیان گمنام گاؤں کو چنا جہاں بولنا تک نہیں آتا قادیان کو کاری ہی کہتے ہیں وہ خدا بادشاہ کو فقیر اور گدا کو بادشاہ بنادے وہ اپنے کاموں کو آپ خوب جانتا ہے جَلَّ جَلا له وَ عَمِّ نَوًا لَهُ مولوی صاحب نے ایک روز مسجد مبارک میں حضرت اقدس علیہ السلام سے دریافت کیا کہ حضرت میمیریزم جو آج کل بہت مشہور ہے یہ کیا چیز ہے آیا اس میں کسی قسم کا اثر بھی ہے یا یوں ہی ایک بچوں کا کھیل تماشا اور وہم اور بے نتیجہ شے ہے حضرت اقدس علیہ الصلوۃ السلام نے فرمایا مولوی صاحب مسمیریزم بہت عمدہ کار آمد چیز اور نتیجہ خیز بات ہے یوں تو کوئی شے بھی خدا نے عبث اور بے فائدہ نہیں بنائی رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً لیکن یہ مسمیریزم تو بڑی کار آمد شے اور خاص اثر رکھتی ہے اور جیسا کہ اسلام نے اس کو لیا اور برتا اور فائدہ اٹھایا ہے اور کسی مذہب یا کسی فرقہ نے فائدہ نہیں اٹھایا حقیقت اور مغز اسلام کو میسر آیا اور قشر اور پوست دوسروں کے حصے میں گیا کہتے ہیں مسمر ایک انگریز کا نام ہے جس نے اس کو پھیلایا اور مشہور کیا ہے سو اس واسطے اس کے نام پر مسمیریزم نام شهرت پکڑ گیا ورنہ در اصل اس کا نام تربی علم ہے ترب مٹی کو