تذکرۃ المہدی — Page 274
تذكرة المحمدي 274 تا که این موجودہ لڑکوں میں سے موعود لڑکے کی تعیین ہو جاوے یا اور ہو تو وہ معلوم ہو جاوے جب کئی روز ہو گئے تو صبح کی نماز کے لئے حضرت تشریف لائے اور کھڑے کھڑے فرمایا کہ ایک گھنٹہ ہوا ہو گا ہم نے دیکھا کہ والدہ محمود قرآن شریف آگے رکھے ہوئے پڑھتی ہیں جب یہ آیت پڑھی وَمَنْ تُطِيع الله وَالرَّسُولَ فَأُوليِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ والصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِيْنَ وَحَسُنَ أُولَيكَ رَفِيقًا جب اولیک پڑھا تو محمود سامنے آکھڑا ہوا پھر دوبارہ پڑھا تو بشیر آکھڑا ہوا پھر شریف آگیا۔پھر فرمایا جو پہلے ہے وہ پہلے ہے پھر کچھ دنوں کے بعد مولوی عبد الکریم صاحب سے بہت تفصیلی باتیں کیں اور بہت سے واقعات جو آپ کے بعد ہونے والے تھے وہ بیان کر رہے تھے جو میں بھی پہنچ گیا اور سلسلہ کلام جاری رہا فرمایا خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ ہمارے سلسلہ میں بھی سخت تفرقہ پڑے گا اور فتنہ انداز اور ہوا و ہوس کے بندے جدا ہو جائیں گے پھر خدا تعالی اس تفرقہ کو مٹادے گا باقی جو کٹنے کے لائق اور راستی سے تعلق نہیں رکھتے اور فتنہ پرواز ہیں دہ کٹ جائیں گے اور دنیا میں ایک حشر برپا ہو گا وہ اول الحشر ہوگا۔اور تمام بادشاہ آپس میں ایک دوسرے پر چڑھائی کریں گے اور ایسا کشت و خون ہو گا کہ زمین خون سے بھر جائے گی اور ہر ایک بادشاہ کی رعایا بھی آپس میں خوفناک لڑائی کرے گی۔ایک عالمگیر تباہی آوے گی اور اس تمام واقعات کا مرکز ملک شام ہوگا صاحبزادہ صاحب (خاکسار راقم کو فرمایا) اس وقت میرا لڑ کا موعود ہو گا خدا نے اس کے ساتھ ان حالات کو مقدر کر رکھا ہے۔ان واقعات کے بعد ہمارے سلسلہ کو ترقی ہوگی۔اور سلاطین ہمارے سلسلہ میں داخل ہوں گے تم اس موعود کو پہچان لیتا۔یہ ایک بہت بڑا نشان پسر موعود کی شناخت کا ہے۔مولوی صاحب موصوف مرحوم نے باہر نکل کر حضرت اقدس کی اسبات کو دہرایا اور مجھے فرمایا پیر صاحب تم کو مبارک ہو۔میں نے کہا کیسی مبارک باد فرمایا۔