تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 273 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 273

تذكرة المحمدنا 273 حصہ دوم چاہئے اور میرے کلام کا مفہوم اور منشاء یہی ہے کہ میں صاحب شریعت یا صاحب کتاب جدید نبی اور رسول نہیں ہوں پھر جب تمام الہامات میں اللہ تعالٰی نے ہمیں نبی در سول کھول کر فرمایا تو اس طرف توجہ چاہئے خدا تعالیٰ کے کلام کو ہر حال میں مقدم کرنا مناسب ہے۔جب حضرت اقدس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمودہ الہی ایک لڑکے کا اشتہار دیا اور اس کی بہت صفت دثنا لکھی گئی تو کچھ معترضین نے اعتراض کئے ان اعتراضوں میں سے ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ لڑکے ہوا ہی کرتے ہیں اس کی پیدائش کی میعاد بتلائی جائے پس حضرت اقدس علیہ السلام نے اللہ تعالی کے حکم سے نو سال کی میعاد مقرر کی غیر تو یونہی سے باتیں بنا بنا کے چپ ہو گئے مگر ہمیں اور تمام احمدیوں کو ایسا شوق ہوا کہ ایک ایک دن گنتے رہے اور بعض ہم میں سے زبانی اور خطوں کے ذریعہ سے حضرت اقدس علیہ السلام سے دریافت کرتے رہے اور جب آٹھ سال ان نو سال سے گذر گئے تو بہت اشتیاق بڑھ گیا۔دیده لبریزم سراپا انتظاری کسیتیم ذوق دیداری که دارم بے قراری کسیتیم مختصر یہ کہ جب ساڑھے آٹھ سال گذر کر چھ مہینے نو سال کی میعاد میں باقی رہ گئے اور کئی لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہو گئے تو چاروں طرف سے احباب کے خط آنے لگے کچھ میرے پاس اور کچھ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم اور کچھ حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں۔اور جو صاحب دارالامان میں آتے وہ دریافت کرتے حضرت اقدس علیہ السلام فرماتے کہ ابھی ہم پر خدا تعالی نے پورے طور پر اس امر کو نہیں کھولا اور جتنا جتنا آپ پر انکشاف ہو تا تھا۔وہ فرما دیا۔کرتے تھے لیکن تھوڑی میعاد رہنے اور لوگوں کے سوال کرنے پر اور نیز موادی صاحب کے اصرار پر کہ لوگوں کے خطوط آتے ہیں ہم کیا جواب دیں اور میں نے بہت سا عرض کیا تو فرمایا کہ ہاں اب توجہ الی اللہ کریں گے اور دعاء کریں گے